Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 30, 2019

ڈاکٹر ایس ٹی حسن مراد آباد سے ہوں گے سپا بسپا امیدوار۔


۳۰ مارچ، لکھنئو/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ڈاکٹر ایس ٹی حسن  سپا۔بسپا اتحاد کےامیدوارہوں گے یہ اطلاع سماجوادی پارٹی کے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعہ دی گئی، غور طلب ہو کہ اس سے پہلے ناصر قریشی کو امیدوار بنایاگیاتھا لیکن مقامی لیڈران کی شدید مخالفت کی وجہ سے ان کی جگہ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کوامیدوار مقررکیاگیا، ڈاکٹر حسن ایک مقبول رہنما ہیں، عوام میں ان کی خاصی مقبولیت ہے، مودی لہر میں بھی 2014میں انہوں نےکافی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاتھا، اور بہت کم ووٹوں سے ان کی شکست ہوئی تھی، ایس ٹی حسن کے میدان میں آنے سے کانگریسی امیدوار عمران پرتاپگڑھی کی مصیبت بڑھ سکتی ہے، جہاں ایک طرف مقامی کانگریسی کارکنان عمران پرتاپگڑھی کے امیدوار بنائے جانے سے شدید ناراض ہیں، اوراعلٰی کمان سے برابر یہ مطالبہ کیاجارہاہے کہ عمران پرتاپگڑھی کی جگہ کسی مقامی لیڈر کوٹکٹ دیاجائے، ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے میدان میں اترنے سے عمران پرتاپگڑھی کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں، ڈاکٹر ایس ٹی حسن، صاف ستھرے کردار کے  ہیں، عمران پرتاپگڑھی کے لئے ان سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا،