Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 26, 2019

ہند و پاک کی اقلیتیں!!!!

از/شمس تبریز قاسمی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پاکستان میں ہندوکمیونی کو اقلیت کا درجہ حاصل ہے ۔ہندوستان میں مسلمانوں کو اقلیتی کمیونٹی کہاجاتاہے ۔دونوں ممالک ایک دوسرے پر اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں ۔زیادہ انٹر نیشنل رپورٹ میں ملکوں کی شبیہ یکساں بتائی جاتی ہے ۔ گذشتہ ایک ہفتہ قبل دونوں ملک کے درمیان اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیاہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کس ملک کی حکومت اقلیتوں کے تئیں کس قدر سنجیدہے ۔
22 مارچ کو پاکستان سے خبر آئی کہ وہاں صوبہ سندھ کے گھوٹکی میں دو ہند و لڑکی روینا اور رینا کا پہلے اغوا کیاگیا ،اس کے بعد جبر ان کا مذہب تبدیل کراکر مسلمان بنایاگیا اور پھر ان کی شاد ی کراد ی گئی ۔23مارچ کو یہ خبر ہندوستان کے متعدد اخبارات مین شہ سرخی بن کر شائع ہوئی ۔ وزیر خارجہ سشماسوراج نے توئٹر ایک خط شیئر کرکے لکھاکہ ہندوستان نے پاکستان مین موجود ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپوٹ طلب کی ہے ۔
انہیں دنوں ہندوستان میں بھی ایک واقعہ پیش آیا۔دہلی سے متصل ہریانہ گرگاﺅں میں ہولی کے دن ایک مسلم گھرانے پر تیس سے چالیس شرپسندوں نے حملہ کردیا ۔گھر کے شیشہ کو توڑ ا ،ایک مرد کی بے دردی سے پٹائی کی ۔ مسلم خواتین کے ساتھ زیادتی کی ۔ دانستہ نام کی ایک لڑکی نے ہمت کرتے ہوئے دانستہ طور پر اس پورے واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا جس کے بعد یہ یہ دہشت گردی منظر عام پر آئی۔ پاکستان ہندو کونسل کے چیرمین اور پی ٹی آئی سے رکن اسمبلی رامیش کمار کی قیادت میں ہندو کمیونٹی سخت احتجاج کیا جس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندو اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور اغوا پر ایکشن لیا ۔
سندھ اور پنجاب کے وزیر اعلی کو انہوں نے معاملہ کی تفتیش کا حکم دیا ۔اس دوران دونوں اغوا شدہ لڑکیوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرکے یہ وضاحت بھی کی کہ ہم نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق نکاح پڑھانے والے عالم دین سمیت کل سات لوگوں کو پاکستان پولس نے اغوا کے معاملے میں گرفتارکرلیاہے ۔