Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

کاتب وحی " حضرت امیر معاویہ" کی یاد میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد۔

مانچیسٹر۔۔۔۔۔(یو کے)۔۔۔صدائے وقت ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بروز جمعرات 22 رجب (یوم وفات امیر معاویہ رضی اللہ عنہ) کی تاریخی یاد کے سلسلہ میں مسجد نور اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں *"سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کانفرنس"* منعقد ہوئی جس میں پروگرام کا آغاز *حضرت مولانا قاری محمد صاحب* امام و خطیب جامع مسجد ہذا نے کیا جس کے بعد *رئیس المحققین، سلطان العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب مدظلہ العالی* اور *امام اہلسنت کے جانشین حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی * نے خصوصی خطاب فرمایا۔
*حضرت علامہ  نے اپنے بیان میں فرمایا* کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ وہ صحابی ہیں جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے انتخاب شدہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے توثیق شدہ گورنر شام تھے اس لیے ناقدین حضرت معاویہ پر اعتراضات کے رستے خلفائے ثلاثہ تک پہنچنے کی راہ بنایا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی حضرت علامہ صاحب نے تمام آئمہ مساجد سے گزارش کی ہے کہ *تمام علماء اس جمعہ کے بیان میں حضرت امیر معاویہ کی شخصیت و کردار کو خوب اجاگر کریں۔*
*حضرت لکھنوی نے اپنے بیان میں فرمایا* کہ صحابہ کرام کی سیرت و کردار کے متعلق شکوک وشبہات پیدا کرنا قرآن و حدیث سے اعتماد ختم کرنے کے مترادف ہے اس لیے صحابہ کرام کے متعلق ہم کسی بھی ایسی تاریخی روایت کو نہیں مانتے جو جماعت صحابہ سے بد ظن و بدگمان کرے۔جانشین امام اہل سنت حضرت لکھنوی نے یہ بھی فرمایا کہ *حضرت علامہ خالدامام اہل سنت ہیں* اور ہم خوش قسمت ہیں کہ حضرت علامہ صاحب جیسے اکابر کا سایہ ہم پر قائم ہے۔
*مجلس کے آخر میںمولانا لکھنوی نے پوری امت مسلمہ کیلئے دعا فرمائی* اور خصوصاً *حضرت علامہ صاحب، حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب اور حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب* سمیت دیگر علماء کرام کی درازی عمر اور انکی صحت و تندرستی کے لیے بھی دعا فرمائی.