Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 15, 2019

صلیبی دہشت گردی۔۔۔

ہونا تو یہ چاہئیے کہ مسلمان اس موقع ہر بیک زبان مغرب کی دوغلی پالیسی اور بنیاد پرستی کو نشانہ بنائے۔
ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی۔
از/ ڈاکٹر طارق ایوب ندوی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
*فرانس میں دہشت گردانہ واردات پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے  !! کیا اب بے گناہ مسلمانوں کو سفاکی سے شہید کیے جانے کی اس صلیبی دہشت گردی پر مظاہرے کرنے کی اخلاقی جرات کی جائے گی ؟؟؟*
کیا اس بہیمانہ و وحشیانہ واقعہ کو عنوان بنا کر اسلام دشمنوں کو یہ سمجھانے اور باور کرانے کی کوشش کی جائے گی کہ " دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا " ورنہ پھر اسے صلیبی دہشت گردی ہی کہنا پڑے گا۔ ویسے اب تک بھی صلیب و صیہونیت کے علمبردار اس واردات پر دہشت گردی Terrorism اصطلاح کا استعمال نہیں کر رہے ہیں ۔ جبکہ دہشت گردی کی اصطلاح ،انواع و اشکال کے موجد صلیبی ہی ہیں۔ *جس طرح اسلام کی تاریخ مذہبی رواداری Religious Tolerance  کی مثالوں سے بھری پڑی ہے اسی طرح صلیبی تاریخ دہشت گردی سفاکیت مذہبی جنونیت اور وحشیانہ واقعات سے بھری پڑی ہے جنھیں درج کرتے ہوئے منصف مزاج عیسائی مورخین و مستشرقین کی پیشانی سے ہی نہیں پسینہ ٹپکتا ہے بلکہ قلم کو پسینہ آ جاتا ہے اور سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔*  #نیوزیلینڈ میں ہوئی بربریت جارح اور نسل و بنیاد پرست صلیبی تاریخ کا تازہ واقعہ ہے ۔ دنیا اس وقت صلیبی دہشت گردی سے کراہ رہی ہے ۔ امریکہ کے عروج نے دہشت گردی کو جنم دیا تھا ۔ پھر ایک وقت وہ آیا جب اس نے پوری دنیا کو دہشت گردی سے بھر دیا۔ اسی عنوان سے اس نے ملکوں میں اڈے بنائے ، جیسے جیسے اس کا زوال قریب ہوتا جا رہا ہے اس طرح کی دہشت گردانہ واردات میں اضافہ ہو رہا ہے ، کمیونزم کی کمر ٹوٹنے کے بعد اسلامی نظریہ islamic ideology کو اس نےعلانیہ طور پر  اپنا دشمن قرار دیا تھا ۔ پھر ایک عرصہ تک اپنے دوستوں کو اس نے باقاعدہ دہشتگردی اور اسلاموفوبیا کا سبق پڑھایا ۔ نتیجہ سامنے ہے کہ دنیا بھر میں اصل دشمن مسلمان ہے ،اسلام ہے ، اصل خطرہ اسی سے ہے ، اس کا خون حلال ہے ۔ اس کے اپنے بھی اب اس پر رونے کی ہمت نہیں کر پاتے ۔ صحیح کہا ترک صدر نے #نیوزیلینڈ میں ہوئی یہ دہشت گردی اسلام دشمنی اور مسلم دشمنی پر مبنی کارروائی ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ مسلمان اس موقع پر بیک زبان مغرب کی بنیاد پرستی اور دوغلی پالیسی کو نشانہ بناتے مگر افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
. . . . . . . . . . .  بشکریہ. . . . . . . . . . . 
*ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی*
ایڈیٹر:
ماہنامہ ندائےاعتدال،
علی گڑھ