Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 14, 2019

اتر پردیش کے 25 پی سی ایس افسر کی ترقی۔۔بنیں گے آئی پی ایس افسر۔۔۔۔۔25 کی فہرست میں کوئی مسلم نہیں۔!!

لکھنئو۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ریاستی سرکار نے پی سی ایس سے ترقی دیکر آئی ایس کے عہدے کے لئیے بھارت سرکار کے یونین پبلک سروس کمیشن کو سفارش بھیجی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ 1997 سے 2000 سال کے 75 پی سی ایس افسران کو ترقی دے کر آئی اے ایس کا عہدہ دے دیا
ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق صرف 1997 سال کے افسران کو ترقی دینے کی منظوری یونین پبلک سروس کمیشن نے دی ہے۔جس میں 25 افسران شامل ہیں۔
ترقی کا اپرول ہونے کے بعد ان 25 ریاستی پی سی ایس آفیسر کو آئی اے ایس کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ اس 25 افسران کی فہرست میں کوئی مسلم افسر نہیں ہے۔
شاید مسلم افسر اس قابل نہیں یا سرکاری پالیسی نے ایسا کیا ہے۔