Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2019

اعظم گڑھ۔۔جامعہ انوار العلوم جہانا گنج کا 52 واں سالانہ اجلاس و دستاربندی۔

مدارس اسلامیہ کےقیام کامقصدعقاٸدصحیحہ کاتحفظ،تعلیمات نبوی کی اشاعت اورانسانی اقدارکافروغ ہے۔
قاری محمدعثمان منصورپوری۔
جامعہ انوارالعلوم جہاناگنج کے52واں جلسہٕ دستاربندی میں 42بچوں کےسروں پراکابرکےہاتھوں دستارباندھی گٸ۔
اعظم گڈھ/٥اپریل/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
دیارشرق کی عظیم دینی،تعلیمی،تربیتی اورمرکزی درسگاہ جامعہ انوارالعلوم،جہاناگنج،اعظم گڈھ کا52واں جلسہ دستاربندی  بعدنمازعشإ جامعہ کےوسیع وعریض صحن میں بصدارت ناظم اعلیٰ مولاناعبدالرب اعظمی منعقدہوا۔قاری مختاراحمدنےتلاوت اورقاری ابوشحمہ نےنعت پاک پیش کیا۔جامعہ کےطلبانےگروپ کی شکل میں ترانہٕ جمعیتہ اوراستقبالیہ نظم کوخوبصورت اندازمیں پیش کیا۔
مہمان خصوصی امیرالہندمولاناقاری محمدعثمان منصورپوری استاذحدیث دارالعلوم دیوبندوصدرجمعیتہ علمإہندنےخطاب فرماتےہوۓکہاکہ مدارس دینیہ اسلام کےقلعےاورسرچشمہٕ فیض ہیں، مدارس کےقیام کامقصدعقاٸدصحیحہ کاتحفظ اورتعلیمات نبویﷺ کی اشاعت اورانسانی اقدارکاتحفظ ہے
مہمان خصوصی قاری محمدعثمان منصورپوی صدرجمعیتہ علمإہندکےکہاکہ صحابہ کرام  معیارایمان ہیں،۔انبیإکےبعدصحابہ کی جماعت روۓزمین پرسب سےمقدس جماعت ہے اوراصحاب رسول کی پوری جماعت محفوظ عن الخطا ہے،
مولاناقاری محمدعثمان منصورپوری نےجامعہ انوارالعلوم کی صدسالہ خدمات کی بلیغ لفظوں میں تحسین فرماٸ اوریہاں کے معیارتعلیم اورپاکیزہ معاشرہ کی پرزورلفظوں میں تحسین فرماٸ۔
صدراجلاس مولاناعبدالرب قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ انوارالعلوم جہاناگنج نےمہمانان اوراکابرعلمإکی آمدکواہل جہاناگنج اورجامعہ کےلۓ سعادت اورنیک بختی سےتعبیرکیااورکہاکہ مدارس اسلامیہ دین کےقلعےاورشریعت محمدیہ کےمحافظ ہیں،اسلام اورمسلمانوں کی ہرتحریکات کاڈٹ کرمقابلہ کرنےوالےمدارس والےہیں۔مولاناعبدالرب اعظمی نےکہاکہ جامعہ انوارالعلوم قوم کی علمی،دینی،فکری تعمیرمیں ہمہ جہت مصروف عمل ہے
جامعہ انوارالعلوم کےناظم اعلیٰ مولاناعبدالرب قاسمی نےمدارس کی اہمیت اورتقاضےپرمبسوط کی صدارتی کلمات میں کہاکہ اسلامی علوم وافکار،عقاٸدونظریات کومدارس دینیہ مضبوط اورمستحکم کرتےہیں۔
انھوں نےکہاکہ42بچوں نےرواں سال میں حفظ  مکمل کیاہےآج ان کےسروں پراکابرکےمقدس ہاتھوں سےدستارباندھی گٸ۔
مولاناعبدالرب اعظمی نےتعلیمی رپورٹ پیش کی اورجامعہ کی کاوشوں ومنصوبوں سےشرکإ اورمعاونین جامعہ کوآگاہ فرمایا۔
دارالعلوم دیوبندکےاستاذمفتی اشرف عباس قاسمی نےکہاکہ نسل نوکی بےراہ روی کاشکارہے
معاشرہ کاایک طبقہ زنا۔قمار۔سود۔جھوٹ۔ جیسی قبیح براٸیوں میں ملوث ہے،یہ تمام عادتیں سماج اورخاندان کےلۓتباہی وبربادی کاپیش خیمہ ہے۔
مولانااشرف عباس نےحقوق/وراثت پرتوجہ دلاٸ اورکہاکہ بہنوں اورپھوپھیوں کےحقوق کواداکرنالازمی ہے۔
مولاناعبدالمعیدقاسمی مہتم مدرسہ شیخ الاسلام فتح پورنےبھی خطاب فرمایا۔
مولاناعزیزالقدرقاسمی صدرمدرس جامعہ انوارالعلوم جہاناگنج نےنظامت کےفراٸض انجام دۓ۔قابل ذکرعلمإوعماٸدین میں مولاناعبدالحٸ مفتاحی ناظم مدرسہ منبع العلوم خیرآباد،مولانامحمدامین قاسمی ناٸب ناظم جامعہ ہٰذا،مفتی محمداسعدقاسمی کوپاگنج،مولانافضل حق قاسمی،مولاناخلیل اللہ ابراہیم پور،مولاناآصف اعظمی شیخوپور،مولاناابرارخیرآباد۔قاری مختاراحمد،مولانامحمدمجاہدقاسمی۔سمیت اطراف واکناف سےبڑی تعدادمیں لوگ موجودتھے۔