Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 18, 2019

عاشق جوڑے نے کھایا زہر۔۔۔عاشق کی موت، معشوقہ کی حالت نازک

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سدنی پور گاؤں میں جمعرات کی دوپہر میں عاشق جوڑے نے کنبہ والوں کی مخالفت کرنے پر ایک ساتھ زہر کھالیا۔طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران عاشق کی موت ہو گئی جبکہ معشوقہ کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی کرشن کمار گوتم 19پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی سے گزشتہ دو سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ بتاتے ہیں کہ عاشق جوڑے کے اس رشتہ سے دونوں کے کنبہ کو اعتراض تھا جس کو لیکر دونوں کنبہ میں کئی بار پنچایت بھی ہوئی۔بتاتے ہیں کہ جمعرات کی دوپہر میں کسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا جس کے بعد دونوں نے زہریلی اشیاء کھالیا۔طبیعت خراب ہونے پر جب لواحقین کو اطلاع ہوئی تو پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران کرشن کمار کی موت ہو گئی جبکہ معشوقہ کی حالت نازک ہونے پر بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔