Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 3, 2019

گووا کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم منوہر پاریکر کی آخری دنوں کی تحریر۔

*گوا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے اپنے آخری ایام میں اسپتال کے بستر پر جو تحریر کیا تھا اسے مراٹھی اخبار " نو شکتی" نے شائع کیا ، اسی مضمون کا اردو ترجمہ*  
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سیاست کے میدان میں، میں نے کامیابی کے بلندیوں کو چھوا۔۔۔۔۔۔دوسروں کے نقطہ نظر سے میری پوری زندگی کامیابی سے ہمکنار رہی۔ لیکن میری انتھک مصروف زندگی کے پرے سکون کے بارے میں پوچھوگے تو وہ مجھے کم ہی نصیب ہوا۔ میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں جھونک دی جو آج میرے لئے داستانِ پارینہ بن کر رہ گئ ھے۔
آج اس لمحہ بیماری کی وجہ سے بستر پر تکلیف سہتے ہوے میں اپنی ساری زندگی پر غور و خوض کرتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ھے کہ جس شہرت و دولت کو میں نے اپنا نصب العین سمجھا اور شاید جسکی وجہ سے میں قدرے انا پرست بھی ہوا وہ آج موت کے دہانے پر مجھے چیڑا رھے ہیں۔۔۔۔۔۔ آج لمحہ، لمحہ موت سے قریب جاتے ہوے سسکتی زندگی کو آگے بڑھانے کے لئےجو سائنسی آلات مجھے لگاۓ گئے ہیں انکی ٹک ٹک کی صدا مجھے سنائی دے رھی ھے جو مجھ سے سرگوشی کر رہی ہے کہ شہرت ، دولت ، نشہ ( اقتدار کا) آنا فضول سے تھے کہ زندگی اب قریب الختم ھے، موت کی آہٹ مجھے بخوبی سنائی دے رھی ھے۔
اب مجھے احساس ہو رہا ھے کہ مسقبل کے لئے کافی ہو اتنا سرمایہ و اثاثہ جمع ھونے کے بعد مجھے اوروں کے لئے بہتر کرنا چاہئے تھا۔ شاید مجھے رشتے داری نبھانے ( ان سے بہتر حسن سلوک) ، سماجی ، فلاحی خدمات کرنا ضروری تھے۔ سیاست کے پیچھے دوڑتے ھوئے آدمی اندر سے نچوڑا جاتا ھے۔ بالکل میری طرح۔۔۔۔۔۔۔۔زندگی بھر جو دولت میں نے حاصل کی اور جو سیاسی رتبہ و اقتدار میں نے پایا اسے میں اپنے ساتھ لے جا نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔دنیا میں سب سے مہنگا بستر کون سا ھے جانتے ھو؟ وہ مریض کا بستر ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھماری گاڑی چلانے کے لئے ہمیں ڈرائیور  کرایہ سے مل جاتا ھے۔ اپنے لئے اضافی آمدنی کا ذرائع بنانے والے وزراء بھی ھم رکھ سکتے ہیں لیکن ھمارے درد کو برداشت کرنے کے لئے ھم کسی کو بھی نامزد نہیں کر سکتے۔
کھوئی ھوئی چیز بھی مل جاتی ھے لیکن ھماری زندگی، زمانہ اور وقت ایک بار گزر جائے- کھو جائے تو وہ کسی بھی تدبیر و ترکیب سے دوبارہ حاصل نہیں ھو سکتا ۔
خود سے کبھی بھی غافل نہ رہیں۔ اپنی عزت آپ کریں اور دوسروں کو بھی عزت دیں محبت سے پیش آئیں۔ ضرورت مندوں کی ضرورت کا احساس کریں ‛پیسہ ان پر خرچ کریں ۔ دوست و احباب سے ہمیشہ جڑے رہیں ۔
ہماری زندگی کی ابتدا ہمارے رونے سے ہوتی ھے اور ہمارے زندگی کا خاتمہ دوسروں کے رونے سے ہوتا ھے اس وجہ سے جو زندگی ملی ھے وہ مسکرا کر جئیں اور دوسروں کو بھی خوشیاں بانٹیں ۔۔۔۔۔۔۔
منوہر پاریکر ۔۔۔۔وزیر اعلی گوا
. . . . . . . . .  صدائے وقت. . . . . . . 
منوہر پاریکر