Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

کانگریس، بی جے پی دونوں نے مسلمانوں کو ختم کرنے کا پلان تیار کر رکھا ہے۔

تحریر/ اقبال کانچ والا۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
آسام میں بدر الدین اجمل صاحب نے کانگریس سے اتحاد کی مکمل کوشش کی لیکن تیار نہیں ہوئی
بالآخر بدر الدین اجمل نے سترہ سیٹ میں سے صرف تین پر امیدوار اتارے اور باقی چودہ سیٹ کانگریس کے لئے چھوڑ دیں
لیکن کانگریس تو مسلمانوں کی دشمن ہے اس نے بدر الدین اجمل کے سامنے ہی اپنا امیدوار اتار دیا
اویسی پر تو بھڑکاو بیان دینے کا الزام ہے بدر الدین اجمل سے کیا پریشانی ہے
مہاراشٹر کی اڑتالیس سیٹ میں سے صرف ایک سیٹ پر اسد اویسی نے اپنا امیدوار اتار ہے وہ بھی اورنگ آباد کی ایسی سیٹ ہے جہاں تیس سال سے شیو سینا جیت رہی ہے
لیکن پھر بھی کانگریس نے امتیاز جلیل کو ہرانے کے لیے امیدوار اتار دیا
بہار کی صرف ایک سیٹ پر اسد اویسی نے اختر الایمان کو اتارا ہے یہ وہی اختر الایمان ہیں جنہوں نے ۲۰۱۴ میں کانگریس کے مولانا اسرار الحق صاحب کو جتانے کے لیے اپنا ملا ہوا ٹکٹ واپس کرکے کانگریس کے مولانا اسرار الحق کو سپورٹ کیا تھا
آج اسی کانگریس نے اختر الایمان کو ہرانے کے لیے اپنا امیدوار اتار دیا
اور کتنے ثبوت چاہیے کانگریس کی مسلم دشمنی کے
کانگریس کا مقصد ہر گز بی جے پی کو ہرانا نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کو ہرانا ہے
اور مسلمان ہیں کہ بی جے پی کو ہرانے کے چکر میں پیڑی در پیڑی لگے ہوئے ہیں
کیا بی جے پی کو ہرانے کا ٹھیکا صرف مسلمان کا ہے؟؟؟
*اقبال کانچ والا*