Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

اعظم گڑھ۔۔لالگنج پارلیمانی سیٹ پر امیدوار کو لیکر کارکنوں کا احتجاج جاری۔


احتجاج کرتے ہوئے کارکنان
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . لالگنج (محفوظ) پارلیمانی سیٹ پر سپا بسپا اتحاد کے امید وار کے خلاف جو احتجاجی مظاہر شروع ہوا وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس میں مزید تیزی آرہی ہے۔
ایک سال سے اس سیٹ پر سابق وزیر گھورا رام کو پربھاری بنایا گیا تھا اور وہ  محنت و لگن کے ساتھ حلقہ کے ہر طبقہ میں اپنی پکڑ بنال لی تھی پر اچانک بسپا ہائی کمان نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر موجودہ لالگنج ایم ایل اے ارمیندر عرف پپو آزاد کی اہلیہ سنگیتا آزاد کو ٹکٹ دے دیا گیا۔۔۔جس کا لیکر کارکنان میں کافی غصہ ہے اور سنگیتا آزاد کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ابھی چند روز قبل حلقہ کے بردہ بازار، گوسائیں گنج ، لالگنج د دیگر مقامات پر احتجاج ہوا تھا جس میں نعرے بازی کیساتھ سنگیتا آزاد کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 2 اپریل کو مارٹین گنج کے سسوارا بازار میں کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، نعرے بازی کی اور پتلا نزر آتش کیا۔احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ بسپا ہائی کمان فوراً حرکت میں آئے اور امیدوار تببدیل کرے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ سیٹ کسی اور کے کھاتے میں چلی جائے گی۔
واضح ہو کہ ضلع اعظم گڑھ کی لالگنج لوک سبھا سیٹ محفوظ زمرے میں آتی ہے۔گزشتہ الیکشن میں اس سیٹ پر بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی تھی۔
سپا بسپا اتحاد میں یہ سیٹ بسپا کے کھاتے میں ہے۔
آج کے احتجاجی مظاہرے میں ایس سی طبقہ کے کارکنان زیادہ کی تعداد میں شریک رہے۔جس میں راجکمار، سونو، پپو، اجے پرساد، سوہن لال، ٹیپو، رام پرتاپ وغیرہ بطور خاص شریک رہے۔