Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 17, 2019

سیکس کے بدلے ڈگری معاملے میں پروفیسر نرملا دیوی کی ضمانت۔۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
’سیکس کے بدلے ڈگری‘ سنسنی خیز سیکس اسکینڈل میں ملزم مہیلا کالج کی پروفیسر کو مدراس ہائی کورٹ نے گرفتاری کے 11 ماہ بعد مشروط ضمانت دی ہے۔ مدورےئی بنچ کے جسٹس این کروباکرن اور ایس ایس سندر نے معطل اسسٹنٹ پروفیسر نرملا دیوی کو ضمانت دی ہے۔

ملزمہ پروفیسر نرملا دیوی۔

سیکسکے بدلے ڈگری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر پر الزام ہے کہ وہ طالبات کو مدرئی کامراج یونیورسٹی کے سینئر حکام کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کے لئے اچھے نمبر اور پیسوں کا لالچ دیتی تھی۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ انہیں ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔کورٹ نے پروفیسر کو پولیس کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی ہدایات دی ہیں اور میڈیا میں کسی طرح کا انٹرویو دینے سے منع کیا، جس سے انکوائری متاثرہو۔
اس سے پہلے نچلی کورٹ اور ہائی کورٹ نے ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔ پرائیویٹ کالج دیونگا آرٹس کالج کی پروفیسر دیوی کو گزشتہ سال 16 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پروفیسر کی طالبات کے ساتھ بات چیت کی ایک آڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج اور ایک خاتون فورم کی شکایت پر اس کے خلاف کارروائی ہوئی تھی۔ آڈیو کلپ میں پروفیسر مبینہ طور پر کچھ حکام کے ساتھ طالبات کو ’ایڈسٹ‘کرنے کا مشورہ دے رہی 

گرفتاری سے پہلے کالج کی اندرونی تحقیقات کے بعد پروفیسر کو معطل کر دیا تھا۔ آڈیو سامنے آنے کے بعد تنازعہ بڑھنے پر معاملے کو ریاست کی سی آئی ڈی کے حوالے کر دیا گیا تھا. دیوی سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس نے اسسٹنٹ پروفیسر وی مروگن اور ریسرچ طالب علم کروپّاسامی کو بھی اس معاملے میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ ہائی کورٹ کی طرف سے درخواست مسترد کئے جانے کے بعد ان دونوں کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔
گزشتہ سال ستمبر مہینے میں سی بی۔سی آئی ڈی نے 200 صفحے کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی تھی۔ اس سے پہلے جولائی مہینے میں 1600 صفحات کی پری چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔