Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 3, 2019

دار العلوم دیوبند میں روحانی سکون ملتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن جائزہ کار آفیسر۔


الیکشن جائزہ کار آئی پی ایس ونود کمار کی نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات ۔

دیوبند ۔ 03؍ اپریل 2019 (سمیر چودھری)/ صدا ئے وقت/ بذریعہ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج سہارنپور اور کیرانہ پارلیمانی حلقوں کے الیکشن جائزہ کار نے دار العلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے دونوں نائب مہتمم کے ساتھ ملاقات کی۔ دار العلوم میں اپنے مختصر قیام کے دوران انہوں نے لائبریری اور مسجد رشید کے علاوہ تمام درسگاہوں کا بھی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بہار کیڈر کے آئی پی ایس اور بھونیشور کے آئی جی ونود کمار کو سہارنپور اور کیرانہ پارلیمانی حلقوں کا الیکشن جائزہ کار مقرر کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز دیوبند آنے کے بعد انہوں نے دار العلوم دیوبند پہنچ کر نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی اور مولانا عبد الخالق سنبھلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دار العلوم کے نظام تعلیم اور ادارہ کے قیام کے مقاصد سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔
الیکشن جائزہ کار ونود کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دار العلوم دیوبند صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ پورے عالم میں انسانیت کا درس دے رہا ہے اور اس کے علم کی روشنی پورے عالم کو روشن کر رہی ہے۔
ادارہ کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے انہیں دار العلوم کے قیام کے مقاصد بتاتے ہوئے اس ادارہ میں دی جانے والی تعلیم سے متعلق تفصیلات بھی بیان کیں۔ اس رسمی ملاقات کے بعد الیکشن جائزہ کار ونود کمار نے شعبۂ تنظیم وترقی کے نائب انچارج اشرف عثمانی کے ساتھ دار العلوم کے متعلقہ شعبہ جات، عمارات، مسجد رشیداور لائبریری کا معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ دار العلوم دیوبند کا ماحول صرف علمی ہی نہیں بلکہ روحانیت حاصل کرنے کی بھی ایک بڑی درسگاہ ہے۔اس دوران دیوبند کے سی او اجے شرما، کوتوالی انچارج کلدیپ سنگھ اور ضلع گنا افسر اے کے ترپاٹھی بھی موجود رہے۔