Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 20, 2019

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس رنجن گگوئی کے خلامت ایک جنسی تشدد معاملے میں خصوصی سماعت۔

نئی دہلی / نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
خبر ھیکہ ایک عورت نے چیف جسٹس آف انڈیا پر نہایت گھناؤنا الزام لگایا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا نے اسکے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی ۔۔ الزام کے جواب میں چیف جسٹس نے اپنی بینچ کو بلایا اور پورا معاملہ ڈسکس کرکے کہا کہ یہ الزام کسی ایک عورت کا کام نہیں اسکے پس پردہ وہ طاقتیں ہیں جو مجھے میری عدالتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتی ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے ہفتے ہمیں کچھ اہم مقدمات کی سماعت کرکے کارروائی کرنی ھے ، الزام کی یہ سازش اسی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے کی گئی ہے ، چیف جسٹس آف انڈیا نے آگے کہا کہ کہ چونکہ مجھ پر مالی بدعنوانی کے الزامات کوئی دشمن بھی ثابت نہیں لگا سکتا میرے اکاؤنٹ میں میرے پیون سے بھی کم پیسے ہیں ، میری بیس سال کی خدمات کے نتیجے میں مجھے یہ انعام دیا گیا ہے لیکن ا‌ طاقتوں کو بھی اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ایسے سازشی حربوں سے کوئی ہمیں ہمارے قانونی فرض سے روک نہیں سکتا ،   ساتھ ہی  میں ملک کے عوام کو بھی  یقین دلاتا ہوں کہ کسی بھی سازش کے سامنے جھکنے یا دبنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ملک کے عوام بھروسہ رکھیں کہ بحیثیت چیف جسٹس آف انڈیا میں اپنے فرائض کو پوری ذمہ داری سے ادا کریں گے ۔۔۔۔