Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 10, 2019

آسام۔۔ایک اور مسلمان ماٙب لنچنگ(ہجومی تشدد) کا شکار۔مار پیٹ کیساتھ جنراً کھلایا گیا خنزیر کا گوشت۔

صدائے وقت / ذرئع
۔
وشوناتھ۔۔آسام۔۔۔۔۔ضلع وشوناتھ میں ہندوں کے ہجوم نے ایک معمر شخص کو مبینہ طور پر بیف بیچنے کے شک میں تشدد کا نشانہ بنایا۔یہی نہیں بلکہ مارپیٹ کے علاوہ اس بزرگ شخص شوکت علی 68 سال کو جبراً خنزیر کا گوشت کھلایا گیا۔۔۔اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو زمین پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جو بے بسی کے عالم میں رحم کی بھیک مانگ رہا یے۔۔۔اس سے پوچھا جا رہا ہے کہ تم بنگلہ دیشی ہو۔
شوکت علی کا ایک سرکاری اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی آسام کا کہنا ہے کہ اس نعاملے  میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ آسام نے بھی ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے ۔ملزمان میں سے سبھی کو گرفتار کیا جائے گا۔تاہم انھوں نے کہا کہ حقیقت کیا ہے یہ تو تفتیش کے بعد ہی پتہ 
یہ واقعہ گزشتہ منگل کو پیش آیا ہے ۔
چلے گا۔