Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 19, 2019

کانگریسی ترجمان پرینکا چترویدی نے پارٹی سے دیا اسعفیٰ۔۔۔شیو سینا میں شمولیت

ممبئی/ صدائے وقت۔۔۔نمائندہ۔
کانگریس پارٹی کی رہنما اور پارٹی کی ترجمان  پرینکاچترویدی کے پارٹی چھوڑنے سے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کوبڑا جھٹکالگاہے۔اس کے ساتھ ہی کانگریس کی ترجمان رہیں پرینکا چترویدی شیوسینا میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا جوائن کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ممبئی میں پلی بڑھی ہوں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی سے کٹ گئی تھی، 

لیکن اب میں واپس یہاں جڑنا چاہتی ہوں۔ میں نے واپس لوٹنے کا من بنایا تو اس تنظیم کے علاوہ کوئی اور تنظیم ذہن میں نہیں آیا۔ پرینکا چترویدی نے اپنے ساتھ ہوئی بدسلوکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ ملزمان کو دوبارہ واپس بلا لیا گیا۔ میں نے کانگریس کو 10 سال دیئے۔ میں نے سب سوچ سمجھ کر ہی شیوسینا سے جڑنے کا من بنایا ہے۔ جہاں بھی پارٹی کو مضبوط کر سکتی ہوں، وہاں کام کروں گی۔ متھرا سے ٹکٹ مانگنے کے سوال پر پرینکا چترویدی نے کہا کہ میں نے ٹکٹ نہیں مانگا تھا، بلکہ وہاں میرے ماما کا گھر ہے۔ اس کی وجہ سے وابستگی ہے۔
اس سے پہلے پرینکا چترویدی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھ کر کہا وہ بھاری من سے استعفٰی دے رہی ہوں۔ انہوں نے 10 سال تک پارٹی میں رہ کر پوری لگن سے کام کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’گزشتہ کچھ دنوں میں ہوئے کچھ خاص واقعات نے پورا بھروسہ دلا دیا کہ تنظیم میں میری خدمات کی تنظیم میں کوئی قیمت نہیں ہے۔ اب لگتا ہے، جتنا وقت پارٹی میں گزاروں گی، میرے خود اعتمادی کی قیمت پر ہو گا۔ افسوس اس بات کا ہے، خواتین کے تحفظ، عزت اور بااختیار بنانے کی جس بات کا پارٹی پرچار کرتی ہے، اور آپ خود اپیل کرتے ہیں، ویسا پارٹی کے کچھ ارکان کے رویے میں نظر نہیں آتا ‘۔
ذرائع کی مانیں تو پرینکا کی ناراضگی کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ انہیں امید تھی پارٹی گروداس کامت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی سیٹ سے لڑوا سکتی ہے۔لیکن پارٹی نے سنجے نروپم کو وہ سیٹ دے دی اور نروپم کی سیٹ پر بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر کو اپنا امیدوار بنایا۔ پرینکا کو متھرا سیٹ سے بھی الیکشن لڑانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ، پرینکا گزشتہ ایک ماہ سے شیوسینا اور بی جے پی دونوں کے رابطے میں تھیں۔ فی الحال بی جے پی میں ان کی بات نہیں بن پائی اسی لئے جلد ہی وہ شیوسینا میں شامل ہو سکتی ہیں۔بلکہ شیوسینامیں شامل بھی ہوگئی ہیں۔