Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

گجرات کی بلقیس بانوں کے شوہر جمیعة العلماء کے مرکزی دفتر میں۔۔

دہلی. 24 اپریل 2019 (صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
 سپریم کورٹ میں انصاف کی جنگ جیتنے والی بلقیس بانو کے شوہر یعقوب بھائی آج دیر شام جمعیتہ علماء ہند کے مرکزی دفتر نئی دہلی پہنچے اور خاص طور سے جمعیت علماء ہند اور اس کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیا. جمعیتہ علماء ہند کے دفتر میں ان کا استقبال دفتر کےکارکنان و احباب نے کیا. یعقوب بھائی نے اس موقع پر اپنے ساتھ گجرات فساد میں ہویے واقعہ کو یاد کیا اور اس وقت جمعیت علماء ہند کی اخلاقی، قانونی اور راحتی امداد اور رہنے کے لیے ٹھکانہ دینے کا شکریہ ادا کیا. یعقوب بھائی نے کہا کہ مولانا مدنی نے ہمیشہ اور ہر موقع پر ہماری مدد کی اورساتھ کھڑے رہے. آج جب کامیابی ملی ہے تو ہم ان کا اور گگن سیٹھی صاحب کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں. واضح ہو کہ رندھیک پور میں 2002 میں بھیانک فساد ہوا تھا جس میں بلقیس کے گھر کے سات لوگوں کا قتل کردیا گیا. 

فسادیوں نے پورے گاؤں کو خاکستر کردیا. جمعیت علماء ہند نے دیو گھر باریہ ضلع داہود میں 79 مکانات پر مشتمل رحیم آباد نام کی کالونی بنائی جہاں اس گاؤں کےمتاثرین کو بسایا گیا.. بلقیس بانو نے آج دوپہر پریس کلب دہلی میں ایک پر ہجوم کانفرنس کو بھی خطاب کیا. وہاں پر بھی اس نے جمعیت علماء ہند اور مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیا تھا.