جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے مقامی قصبہ میں منگل کی دوپہرمیں پولیس بوتھ پر تعینات سپاہی کے زریعے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کئے جانے سے ناراض ٹرک ڈرائیور نے گاڑی کو بازار میں کھڑا کر دیا جس سے نصف گھنٹے تک جام کے حالات قائم ہو گئے۔کافی مشقت کے بعد تھانے سے پہنچے سپاہیوں نے ٹرک کو ہٹواکر جام ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق جونپور سے شاہ گنج کی طرف جا رہے ٹرک کو چوراہے پر تعینات سپاہی نے شاہ گنج میں بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کا حوالہ دے کر دیدارگنج راستے کی طرف موڑنے کے لئے کہا جس پر ٹرک ڈرائیور نے شاہ گنج جانے کا حوالہ دے کر ٹرک موڑنے سے انکار کر دیا۔ ٹرک ڈرائیور کے انکار کرنے پر سپاہی نے اس کی پٹائی کر دی جس سے ناراض ٹرک ڈرائیور سپاہی سے چوراہے پر ہی ٹرک کھڑا کرکے الجھ گیا۔کافی دیر تک دونوں میں بحث ہوتی رہی۔ادھر ٹرک درمیان چوراہے پر کھڑا ہونے سے بازار میں جام لگ گیا۔کچھ وقت بعد تھانے سے پہنچے سپاہیوں نے دونوں کو سمجھاتے ہوئے ٹرک کو ہٹواکر جام ختم کرایا۔پولیس کی بدسلوکی کو لیکر بازار میں لوگ گفتگو کرتے رہے۔