Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 9, 2019

چھتیس گڑھ۔۔۔بی جے پی کے قافلے پر نکسلیوں کا حملہ۔ایم ایل اے کی موت۔تین حفاظتی فورس ہلاک۔

دنتواڑا۔۔۔چھتیس گڑھ۔۔۔صدائے وقت/ ذرائع۔
چھتیس گڑھ کے نکسلیوں کے زیر اثر علاقہ دنتے واڑا ضلع میں بی جے پی ایم ایل اے کے قافلے کو نکسلیوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔اس واقعہ میں ایم ایل اے بھیما منڈاوی اور ان کے ڈرائیور کی موت کے علاوہ 3 محافظ بھی ہلاک ہوگئے۔
ریاست کے اعلیٰ پولیس آفیسر کے مطابق ضلعے کے کواکونڈا حلقہ کے تحت شیام گیری کے قریب نکسلیوں نے بارودی سرنگ بچھا کر قافلے کو اڑادیا اور اس کے بعد نکسلیوں نے گولیاں بھی چلائیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام و مزید فورس موقعہ واردات پر پہنچ گئ اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعہ پر وزیر اعظم نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خون بے کار نہیں جائے گا۔ملک کے تمام رہنماوں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔