Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 4, 2019

راہل گاندھی کے روڈ شو میں حادثہ۔کئی افراد زخمی۔

صدائے وقت/ نمائندہ / ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
وائناڈ۔۔۔کیرلا۔۔۔مورخہ 4 اپریل۔۔۔۔۔
کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے کیرلا کی لوک سبھا سیٹ وائناڈ سے ضلع کلکٹر آفس میں اپنا پرچہ نامزدگی بھرنے کے بعد پرینکا گاندھی کے ساتھ روڈ شو کر رہے تھے  کہ اسی دوران ٹرک کا بیریکیڈ ٹوٹ گیا اور کئی افراد گر پڑے جس میں صحافی بھی شامل تھے۔ایک صحافی تو ٹرک کے نیچے آگیا جس سے اسکو کافی چوٹیں آئیں۔راہل گاندھی نے خود اس صحافی کی مدد کی اور ایمبولینس میں بیٹھا کر اسپتال بھجوایا۔۔۔۔
اس چلچلاتی گرمی اور دھوپ کا مقابلہ کرتے ہوئے راہل گاندھی اور پرینکا کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی، کیرلا اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رمیش چنتلا، و دیگر کانگریسی رینماوں نے شرکت کی۔ اس اوپن گاڑی کے روڈ شو میں سڑک کے دونوں جانب عوام کا ہجوم امڈ آیا تھا جس کو کنٹرول کرنا پولیس کے لئیے مشکل ہو رہا تھا۔
واضح ہو کہ اس حلقہ میں 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔