Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 6, 2019

سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کلاس کے نتیجے کا اعلان۔۔۔۔۔۔13 طلبہ 500 میں 499 نمبر پاکر بنے ٹا پر۔۔۔۔۔13 کی فہرست میں کوئی مسلم نہیں۔

مشرقی یوپی سے  ضلع جونپور سے صرف ایک طالب علم جگہ بنا سکا ٹاپر 13 کی فہرست میں۔ٹاپ 13 میں 6 طالبات شامل۔
نئی دہلی۔۔۔۔ صدائے وقت زرائع۔مورخہ 6 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 


سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں درجہ (ہائی اسکول) کے 2019 کے نتیجوں کا اعلان کردیا ۔۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ 13 طلباء نے ایک ساتھ ٹاپ کیا اور 500 میں سے 499 نمبر حاصل کئیے۔۔الیکشن کے مد نظر نتیجے صرف 38 دنوں میں آگئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
اس امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کک تعداد 91 فیصد ہے جو گزشتہ سال سے بہتر ہے۔۔۔۔2018 میں یہ فیصد 86 فیصد تھا۔13 طلباء ٹاپر بنے جبکہ 25 طلباء 498 نمبر پاکر دوسرے مقام پر رہے وہیں 58 طلبہ 497 نمبر پاکر تیسرے مقام پر رہے۔
شہروں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ترونتپورم کا نتیجہ سب سے اچھا رہا وہاں پر 99.8 فیصد طلبہ پاس ہوئے اس کے بعد چیننئ اور اجمیر کا نمبر آتا ہے 
۔
اس سال 1774299 نے دسویں کے امتحان کے لئیے رجسٹریش کرایا تھا  جبکہ 1761078 ,,طلبہ شریک امتحان ہوئے اور 1604428 طلبہ پاس ہوئے جبکہ 156650 طلبہ کامیابی نہیں حاصل کر سکے۔
ٹاپ کرنے والے 13 طلبہ میں کسی مسلم طالب علم کا نام شامل نہیں ہے۔ریاست اتر پردیش کی کارکردگی بھی بہت اطمنان بخش نہیں ہے ، مشرقی یو پی سے ضلع جونپور کا ایک طالب علم یوگیش کمار گپتا(سینٹ پیٹرک اسکول جونپور شہر) ٹاپ 13 کی لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے بہت سے سیاسی و سماجی شخصیات نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کیا ہے۔