Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

روہنگیا مسلمانوں کے لئیے جمعة العلماء ہند کی طرف سے 25 ہزار کلو کھجور تقسیم۔


نئی دہلی14/مئی 2019/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  

جمعیۃعلماء ہند نے رمضان المبارک کے موقع پر بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے لیے پچیس ہزار کلو کھجور تقسیم کے لیے روانہ کیے ہیں۔ مدینہ منورہ سے برآمد یہ کھجور جمعیۃ علماء ہند یونائیٹیڈ کنگڈم (یوکے)کے تعاون سے پانچ ہزار بکسوں میں تیار کرائے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند، ستمبر 2017ء سے کاکس بازار اور کٹوپلانگ (بنگلہ دیش) میں پناہ گزیں دس لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے درمیان کام کررہی ہے۔ کٹوپلانگ میں تنظیم نے آٹھ کروڑ سے زائد رقم خرچ کرکے تیرہ سو اٹھاون خیمے نصب کئے ہیں، جہاں مظلوم اور بے وطن روہنگیا مسلم خاندان رہتے ہیں۔ جمعیۃ نے وہاں مقامی تنظیموں کے تعاون سے دینی مکاتب، حفظ خانے، مساجد وغیرہ تعمیر کرائے ہیں اور مسلسل ان کی ضرورتوں کا خیال رکھتی ہے۔ مولانا محمود مدنی،جنرل سکریٹری کی ہدایت پر دہلی اور متھرا میں بھی روہنگیا کے درمیان رمضان کٹس تقسیم کرائی گئی تھی-