Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

پورے ملک میں 543 لوک سبھا سیٹوں میں سے بیشتر پر ووٹ پڑ چکے۔۔۔۔اب صرف آخری مرحلے کی 59 سیٹوں پر الہکشن ہونا باقی۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالات صاف نہیں۔۔۔ہر پارٹی اپنی جیت کا کر رہی ہے دعویٰ۔!!!!

صدائے وقت/ مورخہ 13 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملک کے پارلیمانی الیکشن 2019 میں کل 543 پارلیمانی نشستوں کے لئیے 7 مراحل میں ووٹنگ کا فارمولا الیکشن کمیشن نے طے کیا تھا جو 11 اپریل سے شروع ہوکر 19 مئی کو ختم ہوگا۔۔۔12 مئی کو 6 ویں مرحلے کا ووٹ پڑا ۔اب 7 ویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ باقی ہے جو 19 مئی کو ہونی ہے ۔مجموعی طور پر 484 یعنی 89 فیصد سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے۔ لیکن ابھی تک کچھ صاف نہیں ہے کہ کون جیت رہا ہے ، ہر پارٹی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہے۔
مورخہ 12 مئی کو ہوئے الیکشن میں دارا لحکومت دہلی کے علاوہ 6 ریاستوں کی 59 سیٹیں شامل ہیں۔جس میں 14 نشستیں یو پی سے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 63.37% ,ووٹ پڑے۔جبکہ مغربی بنگال میں 80 فیصد کی ریکارڈ ووٹنگ ہوئی۔صرف دہلی کی بات کریں تو راجدھانی کی سبھی 7 سیٹوں کے لئیے 65 فیصد ووٹنگ ہوئی جو کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن سے کم ہے۔۔۔یعنی کہ ووٹر بیداری مہم کو زور و شور سے چلانے کے با وجود بھی عوام میں عدم دلچسپی رہی۔
یوں تو الیکشن مجموعی طور پر پرامن رہا مگر مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر پر حملہ کی خبر ہے۔ اان کے حفاظتی گارڈ کے ذریعہ گولی چلانے پر ایک ٹی ایم سی کا رکن زخمی ہوگیا۔اتر پردیش میں کئی جگہوں پر ای وی ایم کی خرابی کی شکایت ملی۔جونپور ضلع کے شاہگنج اسمبلی حلقہ کے بڑے گاوں میں ای وی ایم کی خرابی کیوجہ سے الیکشن صبح 8 بجے کے بعد شروع پایا اور رات 9 بحے تک پولنگ ہوئی۔دو ایک جگہوں سے بوتھ الیکشن آفیسر کی پٹائی کی بھی خبریں ہیں۔
یوپی میں جن لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہوگیا ہے ان میں خاص طور پر اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو، سلطان پور سے مینیکا گاندھی، بھدوہی سے رماکانت یادو کا نام شامل ہے۔