Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 27, 2019

اقلیتوں پر بڑھتے ظلم کو روکیں وزیر آعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی اپیل۔۔


نئی دہلی/ صدائے وقت۔/ پریس ریلیز۔مورخہ 27 مئی 2019.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے وزیر اعظم نریند مودی سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اقلیتوں پر بڑھتے مظالم پر قدغن لگا کر سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اپنے وعدے پر عمل کریں۔
لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد متعدد ریاستوں سے ہندوتوا لوگوں کے ذریعہ اقلیتوں پر حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں۔مدھیہ پردیش کے سیونی علاقے میں کچھ گورکشکوں نے بیف لے جانے کے جھوٹے الزام میں ایک مسلم جوڑے سمیت تین افراد کو بڑی بے رحمی سے پیٹا۔ ہریانہ کے گروگرام میں ایک مسلم نوجوان کو اپنے سر سے ٹوپی اتارنے 

اور جے شری رام بولنے پر مجبور کیا گیا۔جموں کشمیر کے چیناب وادی میں گورکشکوں نے ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔بہار کے بیگوسرائے میں ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ اس طرح ملک کے مختلف حصوں سے فرقہ وارانہ تناؤ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
اپنی پارٹی کو ملی بڑی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ’مضبوط اور جامع ہندوستان‘ کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اقلیتوں کے اندر سے خوف کو ختم کرنے کی بھی بات کی ہے۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس قسم کے حملوں کے پیچھے انہی کی پارٹی کے لوگ شامل ہیں۔ اگر مودی اپنے وعدوں کو لے کر سنجیدہ ہیں، تو انہیں ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانا چاہئے۔
محمد علی جناح نے یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان پیدا کیا گیا خوف صرف اسی صورت نکالا جا سکتا ہے کہ انہیں سماجی تحفظ کی ضمانت دی جائے،تشدد پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور مظلوموں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
ڈاکٹر محمد شمعون
ڈائرکٹر، رابطہ عامہ
مرکز، پاپولر فرنٹ آف انڈیا
نئی دہلی