Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 20, 2019

رمضان ۔۔۔۔ماہ جہاد۔رمضان المبارک میں پیش آنے والے اہم / واقعات/ غزوات۔

از/  محمد رضی الاسلام ندوی/ نئی دہلی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
          جماعت اسلامی ہند ، ابو الفضل انکلیو مقامی جماعت کے امیر جناب سکندر اعظم صاحب نے پابند کیا کہ میں آج بعد نماز عصر ہفتہ وار اجتماع میں ' رمضان المبارک میں پیش آنے والے اہم واقعات' کے عنوان پر تقریر کروں _
        میں نے اپنی گفتگو میں اسلامی تاریخ کے درج ذیل واقعات کا تذکرہ کیا ، جو رمضان المبارک میں پیش آئے تھے _
     (1)  غزوہ بدر (2ھ) : اسے یوم الفرقان کہا گیا ہے _ اس میں مسلمانوں کو عظیم فتح حاصل ہوئی تھے _ دشمنوں کے 70 بڑے بڑے سردار مارے گئے اور اتنے ہی گرفتار ہوئے تھے _
میدان بدر

     (2)  غزوہ خندق (5ھ) اگرچہ شوال میں ہوا تھا ، لیکن اس کی تیاری اور خاص طور پر خندق کی کھدائی کا کچھ زمانہ رمضان میں گزرا تھا _
مقام غزوہ خندق
غزوہ خندق کے مقام پر مسجد سلمان۔

     (3)  فتح مکّہ (8ھ) : یوم شوکتِ اسلام  _ اس میں بغیر کشت و خون کے مکہ فتح ہوگیا تھا _ اس موقع پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے عام معافی کا اعلان فرمایا تھا _
فتح مکہ 

     (4)   سفرِ تبوک (9ھ)کا کچھ حصہ رمضان میں گزرا تھا _
     (5)   فتح مکہ کے کچھ عرصہ کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے بڑے بڑے بت خانوں کو ڈھانے کے لیے صحابہ کرام کو روانہ کیا تھا _ یہ کام بھی رمضان میں انجام پایا تھا :
     * حضرت خالد بن الوليد  _  بیت العزّی
     *  حضرت عمرو بن العاص _ سواع
     * حضرت سعد بن زید  اشہلی  _  مناۃ
     * حضرت مغیرہ بن شعبہ  _  لات
     (6)   معرکہ بُویب (13 ھ)
     حضرت مثنی بن حارثہ کی قیادت میں ایرانیوں سے جنگ ہوئی تھی _ ایک لاکھ ایرانی مارے گئے تھے اور ان کا سپہ سالار مقتول ہوا  تھا _
     (7)   معرکہ قادسیہ (14 ھ)
     حضرت سعد بن وقّاص کی قیادت میں ایرانیوں سے جنگ ہوئی تھی اور ان کا سپہ سالار رستم مارا گیا  تھا _
     (8)  31 ھ میں ساسانی حکومت سے جنگ ہوئی  تھی ، اس کا سپہ سالار یزدگرد مارا گیا تھا اور ساسانی حکومت صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی _
صلیبی جنگیں

     (9)   فتح سندھ (92 ھ)
     اموی خلیفہ ولید بن عبد الملک کے زمانے میں محمد بن قاسم نے سندھ پر حملہ کیا تھا ، راجہ داہر کو شکست دی تھی اور سندھ کو اسلامی مملکت میں شامل کردیا تھا _
     (10)   فتحِ اندلس (92 ھ)
      طارق بن زیاد نے جبل الطارق کے علاقے سے حملہ کیا تھا _ ایک لاکھ کے مقابلے میں مسلم فوج کی تعداد 12 ہزار تھی ، لیکن مسلمانوں کو زبردست فتح حاصل ہوئی تھی _
    (11)   معرکہ بلاط الشہداء (114ھ)
     مسلم کمانڈر عبد الرحمن الغافقی نے اندلس کے شمال سے فرانس کے جنوبی حصے پر حملہ کیا تھا _ زبردست جنگ ہوئی تھی ، لیکن غافقی درجہ شہادت پر فائز ہوئے تھے اور مسلم فوج کو پسپا ہونا پڑا تھا _

    (12)   معرکہ عموريہ (223 ھ)
      رومیوں نے مسلم علاقوں پر حملہ کرکے زبردست تباہی مچائی تھی اور بہت سے مسلم مردوں اور عورتوں کو گرفتار کر لے گئے تھے _ ایک مسلم خاتون کی فریاد پر عباسی خلیفہ معتصم نے زبردست فوجی تیاری کرکے رومیوں پر چڑھائی کی تھی _ عموریہ کے مقام پر جنگ ہوئی تھی ، جس میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی تھی _
    (13)    معرکہ زلاقہ (479 ھ)
     مرابطین نے یوسف بن تاشفین کی قیادت میں انگریزوں سے جنگ کی تھی اور انھیں شکست دی تھی _
    (14)    معرکہ حِطّین (584 ھ)
      صلیبیوں سے سلطان صلاح الدین ایوبی نے حِطّین کے مقام پر جنگ کی تھی _ اس وقت تک القدس پر صلیبیوں کا قبضہ تھا _ ایوبی نے اس جنگ کے ذریعے اسے آزاد کرایا تھا _ اس جنگ میں ہزیمت کے بعد صلیبیوں کا اقتدار سمٹنا شروع ہوگیا تھا _
جنگ بیت المقدس۔صلاح الدین ایوبی

   (15)    معرکہ منصورہ (647 ھ)
یہ جنگ بھی صلیبیوں سے ہوئی تھی _ اس میں مسلمانوں کو زبردست فتح حاصل ہوئی تھی اور صلیبیوں کی کمر ٹوٹ گئی تھی _
    (16)    معرکہ عین جالوت (658 ھ)
     منگولوں کا ظلم و ستم بہت بڑھ گیا تھا _ ان سے فلسطین کے مقام 'عین جالوت' پر شاہِ مصر سیف الدین قطز نے جنگ کی تھی اور انھیں بدترین شکست دی تھی _
    (17)   فتح شقحب (702ھ)
      تاتاریوں سے جنگ ہوئی تھی _ اس میں علامہ ابن تیمیہ نے بھی حصہ لیا تھا _ وہ مسلم فوجوں اور عوام کو جنگ پر ابھارتے تھے _  اس میں بھی مسلمانوں کو فتح ہوئی تھی اور تاتاریوں کا زور ٹوٹ گیا تھا _
    (18)   فتح قبرص (829ھ)
    صلیبی مسلم علاقوں پر حملہ کرتے اور تباہی مچاتے تھے _  چنانچہ ان سے یہ جنگ کی گئی تھی ، جس میں مسلمانوں کو فتح ہوئی تھی اور پورا جزیرہ قبرص ان کی عمل داری میں آگیا تھا _
    (19)   حرب رمضان (1393 ھ/1973 ء)
      اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں بہت سے عرب علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا  _ چند برس کے بعد مصری فوجوں نے اچانک حملہ کردیا تھا اور نہر سویز کے مشرق میں تقریباً 20 کلو میٹر تک اندر گھس گئی تھیں _ بعد میں صلح کے نتیجے میں اسرائیل کو اپنے بہت سے زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرنا پڑا تھا _
    (20)    انتفاضہ (1435 ھ)
      اہل فلسطین کی متعدد جھڑپیں اسرائیل کے ساتھ رمضان میں ہوچکی ہیں _ ان میں 1435 ھ کا معرکہ اہم ہے ، جب اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تھا تو اس کے جواب میں حماس نے متعدد کارروائیاں اسرائیل میں گھس کر کی تھیں _
     یہ تمام معرکے ماہ رمضان میں ہوئے ہیں _ اس بنا پر رمضان کو 'شھر الجہاد' (جہاد کا مہینہ)  بھی کہا جا سکتا ہے _
ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
چیئرمین تصنیفی اکیڈمی، مرکز جماعت اسلامی ہند، دہلی