Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 17, 2019

اعلان داخلہ ۔۔۔۔۔ جامعة الفلاح بلریا گنج اعظم گڑھ۔

صدائے وقت/ ذرائع۔/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 


اعظم گڑھ۔۔۔اتر ہردیش۔
جامعة الفلاح بلریا گنج اعظم گڑھ ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے جو نصف صدی سے زائد عرصہ سے تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے. طلبہ و طالبات کیلئے الگ الگ کیمپس میں درجات فضیلت تک تعلیم کا نظم ہے. قرآن مجید کو نصاب تعلیم میں مرکزی مقام حاصل ہے اور طلبہ اپنے فاضل اساتذہ سے قرآن مجید کی مکمل تفسیر پڑھتے ہیں. احادیث کی مشہور کتب ستہ داخل نصاب ہیں، فقہ مقارن، نصاب جامعہ کا وصف امتیازی ہے.
 دعوت و تبلیغ اور اصلاح و ارشاد کیلئے تربیت پر خصوصی توجہ ہے، جدید علوم بھی داخل نصاب ہیں. وسعت قلب و نظر سے جامعہ کا مزاج عبارت ہے.
اس وقت جامعہ میں تعطیل کلاں جاری ہے. نئے تعلیمی سال کا آغاز 15 جون 2019 مطابق 11 شوال 1440 سے ہوگا. داخلہ تحریری ٹیسٹ سے ہوتا ہے، پہلا داخلہ ٹیسٹ 16 جون کو اور دوسرا 19 جون کو ہوگا۔
. داخلہ کے خواہش مند اسی لحاظ سے جامعہ پہونچیں. دہلی کی سمت سے آنے والوں کیلئے کیفیات ایکسپریس اور ممبئی کی جانب سے آنے والوں کیلئے گودان ایکسپریس مناسب ہے.
داخلہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے شعبہ رابطہ عامہ میں جناب شیرافگن فلاحی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے. موبائل نمبر 9793257040 ہے.