Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 18, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں

19/05/2019

آخری  مرحلے کی پولنگ آج

2019 لوک سبھا انتخابات کے لۓ اب تک 6 مرحلوں میں کل 484 سیٹوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے جبکہ آخری اور ساتویں مرحلے میں 59 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہوگی جس میں جس میں اترپردیش کی 13 سیٹیں بھی شامل ہیں ، وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بھی آج ووٹ ڈالے جاٸیں گے
----------------------------------------
کمیشن کے اندر تنازعہ بد قسمتی ______الیکشن کمیشن

وزیراعظم نریندر مودی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں کلین چٹ دینےپر الیکشن کمیشن اشوک لواسا ناراض ہوگۓ اور انہوں نے کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد چیف الیکشن کمیشن نے سنیچر کو بیان دیتے ہوۓ کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تناظر میں اندرونی معاملات میں پر میڈیا میں اٹھنے والا تنازعہ یہ بدقسمتی ہی ہے
----------------------------------------
بی جے پی مخالف محاذ کے لۓ سرگرمیاں تیز

2019 عام انتخابات کی آج آخری مرحلے میں ووٹنگ اور 23 مٸ کو نتیجہ آنے والا ہے لیکن اس سے قبل بی جے پی مخالف سرگرمیاں تیز ہوگٸ ہیں ، آندھراپردیش کے وزیر اعلی چند بابو ناٸیڈو نے راہل گاندھی ، شرد پوار ، سی پی ایم لیڈر سدھا کریڈی ، ڈی راجا اور اروند کیجریوال سے دہلی میں ملاقات کی جس کے بعد وہ لکھنٶ پہونچے جہاں انہوں نے سماج وادی پارٹی کےصدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کی ، ناٸیڈو کی یہ سرگرمی تیسرے محاذ کے طور پر دیکھی جارہی ہے
----------------------------------------
مودی کیدار ناتھ پہونچے

عام انتخابات کی انتخابی تشہیر کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دو روزے کے دورے پر کیدار ناتھ پہونچے جہاں انہوں نے پوجنا ارچنا کی فی الحال وہ کیدار ناتھ بنے اپنے منی پی ایم او ہال میں قیام کۓ ہوۓ ہیں