Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 7, 2019

ثنا نیاز دہلی سی بی ایس ای کی بارہوں درجہ کی اردو میڈیم سے بنی ٹاپر۔


نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت / ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پرانی دہلی کی جامع مسجد علاقہ میں واقع سرودیا کنیا ودیالیہ سرکاری اسکول کی طالبہ ثنا نیاز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی بی ایس سی امتحانات میں97.6 فیصد نشانات کے ساتھ اردو میڈیم میں ٹاپ کیا ہے ثنا نیاز نے دہلی کے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کے سی بی ایس ای۔12 ویں درجہ کے نتائج میں نمبر ون مقام پر رہی ۔ثنا نیاز نے انگلش میں 96 اردو میں 98 تاریخ میں 100 پول سائنس میں 96 ہوم سائنس میں 98 اور سماجی سائنس میں 98 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا نیاز نے بتایا کیا کہ 'دسویں کے امتحان میں بھی انھوں نے89 فیصد نشانات حاصل کیے تھے، اس لیے انہیں یقین تھا کہ وہ اس بار بھی اسکول میں پہلا مقام حاصل کریں گی۔ثنا نیاز کے والد دہلی کی ایک مشہور ہوٹل جواہر میں باورچی ہیں اور ان کی والدہ ایک
گھریلو خاتون ہیں۔
ثنا نیاز

دو سال قبل ثنا کی بڑی بہن عمرہ نیاز نے بھی اسی اسکول میں 94 فیصد نشانات حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیاتھا۔