Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 20, 2019

چراغ دیر۔!!!!

از / آفاق احمد آفاقی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . 
میرا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ہمارا انفرادی عمل بالکل نجی ہونے کے باوجود اجتماعی زندگی کو متاثر کرتا ہے.

 صدیوں گزر گیے مگر ہم اپنے جزبات پر قابو نہ پاسکے، فہم و بصیرت پر جذبات کا غالبہ ہماری قومی زندگی کے تقاضوں کو مجروح کر رہا ہے. اس کی بین مثال موجودہ الیکشن کے دوران ہمارا سوشل میڈیا پر افسوسناک رویہ رہا. چند منٹوں میں انتخاب کا مرحلہ ختم ہونے کو ہے. لیکن ہم نے.منفی طاقتوں کو جلا بخشنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی. اپنی پوسٹوں سے، نعروں سے، قہقہوں سے. یاد رہے ہمارے وسائل اور ذرائع ہی نہیں شعور بھی دوسروں کے مقابلے کمتر اور بونے ہیں. چنانچہ جو بھی نتیجہ اخذ کرتے ہیں وہ گمراہ کن ہوتے ہیں. ہماری مزمت اور تحقیر آمیز پوسٹیں چند لمحے کےیے بھلے خواب شترمرغ بخش دیں لیکن ہمارے مخالفین کو یکجا اور اکٹھا کرنے میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں. 

حیرت یہ ہے کہ اس عمل میں عام و خاص میں کوئی تخصیص نہیں.. نتیجہ سامنے ہے تھوڑا انتظار کیجیے....
پروفیسرآفتاب احمدآفاقی
بنارس