Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 3, 2019

فینی طوفان اڑیسہ میں ساحل سے ٹکرایا۔۔تیز ہوائیں و بارش کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری۔

صدائے وقت/ ذرائع۔۔مورخہ 3مئی 2019۔
. . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
بنگال کی کھاڑی سے اٹھنے والا سمندری طوفان" فینی" آج صبح اڑیسہ کے پوری کے ساحل سے ٹکرایا۔جس سے 150 سے 210 کلومیٹر ف گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہو رہی ہے۔جگہ جگہ پیڑ اکھڑ گئے سڑکوں پر پیڑ گرے پڑے ہیں۔۔کچے مکانات زمیں بوس ہوگئیے ہیں۔بہت سی گھروں کی چھت اڑ گئیں ہیں بجلی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔۔تاہم ابھی تک کسی طرح کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق موسم محکمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی 5 گھنٹہ اڑیسہ پر بھاری ہیں اور دو گھنٹہ بعد طوفان کا اثر کمزور ہڑنے لگے گا۔اڑیسہ میں تقریباً گیارہ لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کرکے عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں ہزاروں مواضعات اور تقریباً 52 شہر و سیکڑوں کی تعداد میں قصبات اس طوفان کی زد میں ہیں۔۔اسکول وکالج میں پہلے ہی چھٹی کا اعلان کردیا گیا تھا۔۔سرکاری اہل کار ہر طرح سے الرٹ ہیں۔طوفان کے گزر جانے کے بعد حالات کا صحیح اندازہ ہوگا اور راحت ٹیمیں اپنے کام پر لگ جائیں گی۔

دوسری جانب یہ طوفان اب مغربی بنگال کیطرف بڑھ رہا ہے اور دیر رات یا صبح تک اس کے مغربی بنگال میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔۔۔کولکاتا ائیر پورٹ پر ہوائی جہازوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے۔۔ممتا بنرجی کی انتخابی ریلیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔,
طوفان کا اثر آندھرا پردیش میں قدر کم ہے کیونکہ اب اس کارخ بنگال کیطرف ہے پھر بھی آندھرا کے ساحلی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
یہ طوفان مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا بنگلہ دیش میں جاکر ختم ہوجائے گا ۔تاہم ہندوستانی شمال مشرقی ریاستوں پر بھی اس کا اثر پڑے گا اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں میزورم، منی پور اور اروناچل میں بھی الرٹ ہے۔
شمالی ہندوستان کے بعض علاقوں تک اس طوفان کا اثر پڑسکتا ہے۔۔۔اتر پردیش، دہلی ، این سی آر میں کہیں کہیں بارش و آندھی کے امکانات 
ہیں۔