Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 30, 2019

ّواضح اکثریت سے دوسری بار وزیر اعظم بننے والے۔"" نریندر مودی""


نئی دہلی، 30مئی/صداۓوقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دوسری بار ملک کے وزیر اعظم بننے والے نریندر دامودر داس مودی کی پیدائش 17 ستمبر 1950ء کو گجرات کے ضلع مہسانہ میں ایک غریب خاندان میں ہوئی تھی۔ وہ والد دامودر داس اور ماں ہیرا بین کی 
تیسری اولاد ہیں۔

گزر بسر میں تنگی کی وجہ سے وہ اپنے والد دامودر داس کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ والدہ ہیرا بین گزر بسر میں مدد کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں۔ بچپن میں خود نریندر مودی اپنے والد کے ساتھ ٹرینوں میں چائے بیچا کرتے تھے جیساکہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی کہاکرتے تھے۔ ان کے سوانح نگار کے مطابق بچپن میں ان کے ذہن میں سنیاسی بننے کا بھی خیال آیا تھا اور وہ کچھ دن راماکرشن مشن میں بھی جا کر رہے۔آٹھ سال کی عمر میں انہوں نے آر ایس ایس سے اپنا تعلق وابستہ کیا۔ 1967ء میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور 70 کی دہائی سے پرچارک یا تنظیم کے مبلغ کے طور پر کام کر نا شروع کر دیا۔

کم عمری میں طے شدہ شادی کی وجہ سے انہوں نے ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد گھر چھوڑ دیا اور دو سال تک شہر در شہر گھومتے رہے۔ گجرات لوٹنے سے قبل وہ کئی مذہبی مراکز کی زیارت کر چکے تھے۔ 17 سال کی عمر میں جشودا بین سے ان کی شادی ہوئی لیکن دونوں کی شادی زیادہ دن تک نہیں چلی۔

مودی کا سیاسی سفر 1984ء میں شروع ہوا۔ جب آر ایس ایس نے اپنے چند ارکان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں بھیجا، ان میں مودی بھی شامل تھے۔ انہوں نے لال کرشن اڈوانی کی سومناتھ – ایودھیا یاترا اور مرلی منوہر جوشی کی کنیاکماری – کشمیر یاترا میں حصہ لیا۔ سنہ 1995ء میں انہوں نے گجرات میں انتخابات کی تشہیر کی ذمہ داری نبھائی تھی۔1971ء میں وہ سنگھ کے مکمل رکن بن گئے۔ ہنگامی صورت حال کے دوران میں انہیں روپوش ہوجانا پڑا۔
وہ 1990میں بی جے پی کے قومی سکریٹری کے طور پر دہلی آئے اور پنجاب‘ہریانہ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں اور شمالی ہندوستان میں بی جے پی کی توسیع کا کام سونپا گیاتھا۔ بی جے پی نے اپنے بل پر ہماچل پردیش میں 1998میں اپنی حکومت بنائی تھی۔ بعد میں مسٹر مودی کو ند آچاریہ کی جگہ پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا۔ بطور جنرل سکریٹری 1998اور 1999کی بی جے پی کی جیت ان کا اہم کردار تھا۔