Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

عوام اور سیاسی لیڈرران کو نتائج سے قبل تیار رہنا چاہئیے


اے۔ایس۔ہندستانی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
یہ اچھی بات ہے کہ عوام اور اپوزیشن پارٹیاں نتائج سے قبل ہی EVM کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں عوام کو بالکل تیار رہنا چاہیے اور قائدین و سیاسی جماعتوں کو بھی اگر آئندہ کل ذرہ برابر بھی گڑبڑی محسوس ہو فوراً حرکت میں آنے کی تیار کرنی ہوگی اور اس کے لیے ابھی سے لائحہ عمل تیار کر لینا چاہیے کہ کیا کیا جاسکتا ہے؟
مثلاً سیاسی پارٹیوں کو نتائج کے اعلان سے قبل ہی اسے مسترد کرنے کا قانونی راستہ معلوم کرکے رکھنا چاہیے اور فوراً اس پر عمل درآمد شروع کرنا ہوگا
عوام کو پر امن طریقے سے مظاہرہ کے لیے سڑکوں پر آنا ہوگا اور اعلان کرنا ہوگا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمھوری ملک میں حکومت اور الیکشن کمیشن کا یہ گھوٹالہ عدل اور انصاف کا قتل ہے اور انسانیت کے خلاف ہے
اگر اس طرح کی تیاری نہیں رہی تو ان ظالموں کو اقتدار سے دور کرنا مشکل ہوگا اور عظیم ہندوستان خطرے میں پڑ جائے گا بی جے پی نے پانچ سال ملک کو اقتصادی سیاسی اور ہر اعتبار سے نقصان پہنچا یا ہے وہ عیاں ہے صحافیوں کو تیار رہنا ہوگا کہ وہ ڈیٹا نکال کر رکھے کہ پانچ سال قبل روزگاری اقتصادی اور امن امان وغیرہ کے اعتبار سے ہندوستان کہاں تھا اور اب کہاں ہے ؟
ملک ہندوستان عظیم خطرات کی طرف گامزن ہے اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کے لیے ہر قسم کے طبقے کو تیار رہنا ہوگا انکی پالسیوں سے صرف مسلمانوں کو ہی نقصان نہیں ہے بلکہ پورے ملک کو نقصان ہے تجارت زراعت رزگار تعلیم منصف میڈیا سب کو خطرہ ہے.
دنیا دارلاسباب ہے لہذا پہلے شر سے بچنے کے اسباب اختیار کرنے ہونگے اور ساتھ ہی ساتھ اللہ کی طرف رجوع اور انابت اور دعاء کا اہتمام بھی تو امید کی جاسکتی ہے ہم اپنے ملک کو بچانے میں کامیابی حاصل کر یں اللہ خیر کا فیصلہ فرمائے۔