Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 3, 2019

جونپور۔گھریلو تنازعہ سے عاجز خاتون کی خوکشی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے ککراہی ڈیہا گاؤں میں گھریلو تنازعہ سے عاجز ایک خاتون نے گھر میں کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی چندن سنگھ کی شادی برسٹھی تھانہ حلقہ کے بھنور گاؤں رہائشی منا سنگھ کی بیٹی کاجل کے ساتھ سات سال قبل ہو تھی۔بتاتے ہیں کہ چندن کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے وہ مقامی اینٹ بھٹہ پر نوکری کرتا ہے اور کنبہ کی روزی روٹی چلاتا ہے۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں خاتون کے والد کا ممبئی میں قتل ہو گیا تھا جس کے بعد سے وہ کافی مایوس ہو گئی تھی اور اکثر لوگوں سے کہاسنی کرنے لگتی تھی۔گزشتہ شب بھی شوہر سے کہاسنی کے بعد خاتون گھر کے کمرے میں تنہا سونے چلی گئی اور دیرشب پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔جمعہ کی صبح دیر ہونے کے بعد بھی کمرہ نہیں کھلنے پر کنبہ کے لوگوں نے کھڑکی سے عورت کی لاش لٹکتی دیکھی تو شور مچانا شروع کیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو نیچے اتار اطلاع خاتون کے مائکہ والوں کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچا بھائی دیونیدر پرتاپ سنگھ نے کسی بھی طرح کی کاروائی سے انکار کر دیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔