Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 21, 2019

بارات میں گٸے نوجوان کی واپسی پر مشتبہ موت۔


جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے منگرڈیہہ گاؤں میں گزشتہ شب بارات میں گئے ایک نوجوان کی واپسی کے دوران مشتبہ حالت میں موت ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مقتول کے لواحقین نے ہنگامہ کرتے ہوئے کچھ لوگوں پر قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں تحریر دی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق آشاپور سرائے فتو گاؤں رہائشی رام جی گوتم کا 22سالہ بیٹاسورج اپنے کسی دوست کے بلانے پر بغیر مدعو کے ہی گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ بارات میں شامل ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپس لوٹ رہا تھا کہ راستہ میں گاڑی بے قابو ہو کر پلٹ گئی جس کے سبب میں سورج شدید زخمی ہو گیا۔ساتھیوں نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی کثیر تعداد میں رشتہ دار اور دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور موت کو مشتبہ بتاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔ادھر کسی نے معاملے کی اطلاع مقامی تھانے پر دی جس پر پہنچے تھانہ انچارج انل سنگھ نے ہنگامہ کر رہے لوگوں کو سمجھا کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ موت کو مشتبہ بتارہے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔پولیس معاملے میں ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔