Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 19, 2019

اعظم گڑھ۔۔سراٸمیر ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ دلالوں کے ذریعہ ٹکٹ بلیک میل کرنے کی شکایت پر أر پی ایف کا چھاپہ۔

أعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سراٸمیرریلوےاسٹیشن کے ریزرویشن کاونٹر سے  دلالوں کے ذیعہ ٹکٹ بلیک کرنے کی شکایت ملنے پر أر پی ایف انچارج مرزا راشد بیگ اور ان کی ٹیم تفتیش کرنے سراٸمیر ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ٹیم کے پہنچتے ہی دلال سب فرار ہو گٸے۔جب انھوں نے ریزرویشن کاونٹر پر موجود اہلکار سے کھڑکی کھولنے کو کہا تو اس نے بھی أنا کانی کی اور کھولنے میں دیر لگا دی۔اس بیچ کلرک نے کمپیوٹر کو ہینگ کردیا ۔جس کے چلتے بناٸے گٸے ٹکٹوں و کیش کا ملانا ممکن نہیں ہوسکا۔تقریباً 64 ہزار کیش ملا۔اس کارواٸی کی خبر ملتے ہی ڈی سی أٸی اکھیلیش سنگھ بھی سراٸمیر ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ان کی موجودگی میں کیش کو ملایا گیا۔ریزرویشن کلرک ارجن بابو کے پاس تین عدد موباٸل فون ملے۔جس میں دو موباٸل لاک تھے جسکو انھوں نے کھولنے سے انکار کردیا۔اور کہا کی ذی سی أٸی اکھیلیش سنگھ کے کہنے پر ہی لاک کھولوں گا۔ایک موباٸل میں ٹکٹ نکالنے اور دلالوں کو دینے کی تفصیل ملی۔
اس کارواٸی سے ڈی سی أٸی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ أر پی ایف کو اس طرح کی جانچ کرنے کا حق نہیں ہے۔انھوں نے دھمکی دیتے ہوٸے انداز میں کہا کہ رپورٹ لگا کر یہاں پر کھڑکی کاونٹر کو بند کر دوں گا۔ذی سی أٸی کے طور طریقے، ان کی ناراضگی سے ظاہر ہوتا ے کہ سراٸمیر ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ بلیک میلنگ کا کاروبار ان کی ہی سر پرستی میں چل رہا ہے۔جس میں اسٹیشن ماسٹر بھی شامل ہیں۔

سراٸمیر ریلوے اسٹیشن ریزرویشن کھڑکی سے ثکٹ کا نہ ملنا اور باہر دلالوں کے ذریعہ اونچے داموں پر ٹکٹ ملنا کسی ایک بڑے ریکٹ کا پتہ دیتا ہے۔۔جس میں لاکھوں و کروڑوں کا غیر قانونی کاروبار چلتا ہے۔