Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 25, 2019

اکبر بھاٸی پیر بھاٸی کالج ممبٸی۔۔۔۔۔۔۔۔ایک تاثر۔

از/محمد اسعد قاسمی۔۔گوونڈی۔
ممبٸ/٢٥جون/٢٠١٩/صداۓوقت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عروس البلاد ممبئی صنعت وتجارت اورثقافت کے حوالے سے ایک ممتاز مقام رکھتا ہے ' اقتصادی  معاملے میں صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگ یہاں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں۔
لیکن اسی کے ساتھ  تعلیمی لحاظ سے بھی یہ شہروطن عزیزمیں ایک منفردشناخت رکھتا ہے'یہاں کی شاہراہوں سے لیکر گلی کوچوں میں بھی تعلیم وہنر کا جال بچھا ہوا ہے
ممبٸ شہرکے کالجوں میں ایک اہم،فعال اور  مستحکم نظام کا حامل ادارہ" انجمن اسلام"  ہے'جو اپنے علمی،ادبی اور تعلیمی وتربیتی خدمات کے باعث  تاریخی طورپر ممتازحیثیت کاحامل ہے
انجمن اسلام ایک ایسا قدیم تعلیمی ادارہ ہے  جوصرف شہر ممبئی کے نہیں بلکہ ہندوستان کے پرانے  تعلیمی اداروں میں سے اس کا شمار ہے' جس کے ماتحت مہاراشٹر صوبےمیں پچاس سے زائد اسکول اور کالج چل رہے ہیں۔

انھیں میں سے ایک تعلیمی ادارہ "اکبر پیر بھائی کالج" ہےجہاں پر اس وقت کامرس اور ایکنومکس کی تعلیم کابہتراورمثالی نظم ہے،اس کالج میں  سال رواں سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کا سینٹر قیام عمل میں آیا اس سے پہلے یہ سینٹرز ممبئی کے مختلف علاقوں میں قائم تھالیکن اس سال رواں سے یونیورسٹی نے تمام سینٹروں کو اکبر پیر بھائی کالج کے اندر ٹرانسفر کردیاہے، راقم بھی اسی سے فاصلاتی تعلیم حاصل کررہا ہے انڈر گریجویٹ (بی اے سکنڈیئر) میں ہے ۔فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے سینٹر میں ہر اتوار کو طلبإ کے مضمون کے متعلق کاونسلنگ ہوتی ہے جہاں پر کم وقت میں کاونسلر حضرات مکمل طور پر رہنمائی کرتے ہیں آج ہم نےبھی اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ  کلاس اٹینڈ کیا جہاں پر کاونسلر حضرات نے اپنے اپنے مقررہ وقت پر آکر ہم طلبإ کے سامنے اپنے قیمتی باتوں اور تجربات کو پیش کیا اور کتابوں کے تعلق سےاچھی رہنمائی فرمائی اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطاء فرماۓ

______________________
محمد اسعدقاسمی
گوونڈی ممبٸ