Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 11, 2019

اعظم گڑھ۔مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ کا انعقاد ۔۔صوباٸی صدر شوکت ماہلی کے ہاتھوں لاٸبریری کا افتتاح۔

اعظم گڑھ ۔۔اترپردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت۔۔۔مورخہ۔١٠جون٢٠١٩۔
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع اعظم گڑھ کے مغربی سرحد سے متصل مردم خیز موضع کوہنڈہ میں أل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ کی صدارت مدرسہ دینیات کوہنڈہ کے منیجر عبداللہ نے کی۔میٹنگ میں مہمان خصوصی  کی حیثیت سے أٸی ایم أٸی کے ریاستی صدر شوکت ماہلی نے کی اور مہمان اعزازی کے طور پر مجلس کے ترجمان عادل علوی شریک رہے۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوٸے ریاستی صدر شوکت ماہلی نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں نے أزادی سے قبل اور بعد از أزادی کانگریس کو اپنی پارٹی مانا ۔سیاسی طور پر اس سے جڑے رہے۔ووٹ دیا۔سپورٹ کیا ،جھنڈا بینر لیکر چلے کانگریس کے لٸیے لاٹھیاں کھاٸیں اور جیل تک گٸے۔۔مگر کانگریس نے مسلمانوں کو بدلے میں ہر طرح کی پستی میں پہنچا دیا۔

کانگریس کو مسلمان خوف و دہشت کے ساٸے میں ووٹ دیتا رہا اور محض 70 سالوں میں ہندوستان پر 800 سال تک حکومت کرنے والی قوم پستی کے سب سے نچلے طبقےمیں پہنچ گٸی۔مختلف کمیٹیوں کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ملک میں أزادی کے بعد٤٠ سال بلا شرکت غیر حکومت کرنے والی پارٹی کانگریس ہی اس کی ذمےدار ہے۔
انھوں نے مجلس اتحاد المسلمین کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوٸے عوام سے اپیل کی کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوٸے اب ہمیں مجلس کی قیادت کو قبول کرلینا چاہٸے۔اس ملک کی سب سے بڑی اقلیت جس کی أبادی ٢٠ فیصد کے قریب ہے اس کی نہ قیادت ہے اور نہ پارٹی۔جبکہ دیگر چھوٹی چھوٹ قومیں اپنی پارٹی اور اپنے قاٸد کے پیچھے متحد ہیں۔اب مسلمانوں کو بھی مجلس کیساتھ متحد ہو جانا چاہٸیے۔
پارٹی کےترجمان اور اے ایم یو میں پی ایچ ڈی کر رہے طالب علم عادل علوی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ اب وقت أگیا ہے کہ مسلمان کے پاس اس کا اپنا ڈنڈا جھنڈا ہو۔اپنا قاٸد ہو اپنی ایک سیاسی مرکزیت ہو ۔بغیر سیاسی اتحاد کے ہماری اپنی کوٸی سیاسی قدر نہیں ہوگی۔
اس موقع پر موضع کوہنڈہ میں مدرسہ دینیتات کے زیر انتظام ایک لاٸبیری کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے اور  مہمان خصوصی شوکت ماہلی نے فیتا کاٹ کر لاٸبریری کی تعمیر کےلٸے مقام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اہل موضع کے علاوہ قرب وجوار کے کافی تعداد میں عوام موجود تھے۔۔۔مدیر اعلیٰ صداٸے وقت نیوز پورٹل ڈاکٹر شرف الدین اعظمی بطور خاص طور پر پروگرام میں موجود رہے۔