Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 18, 2019

یوم تحصیل کا انعقاد۔۔۔ضلع مجسٹریٹ نے سنا عوام کے مساٸل۔


جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ).
....................................................
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں کیراکت تحصیل آڈیٹوریم میں منگل کے روز یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر زمینی تنازعہ،راسیہ،راشن کارڈ جیسی شکایات زیادہ موصول ہوئی جس پر ضلع مجسٹریٹ نے معاملوں میں فوراً کاروائی کر تصفیہ کرانے کی ہدایت متعلق افسران کو دی۔یوم تحصیل کے دوران کل265شکایات موصول ہوئی جس میں موقع پر ہی 7معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر مسائیل کو متعلق افسران کو وقت کی حد میں تصفیہ کرانے کی ہدایت دی۔اس موقع پر سی ڈی او گورو ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ وپن کمار مشرا،سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے،ڈی ڈی او دیارام،ایس ڈی ایم چندریش سمیت دیگر افسران موجود رہے۔