Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 16, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔

/مختصر اہم خبریں

17/06/2019صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 آج پارلیمنٹ کااجلاس شروع

 آج سے پارلمنٹ کا اجلاس شروع ہورہا ہے نٸ حکومت کے سامنے جہاں تین طلاق بل سمت دس اہم آرڈیننس کو منظور کرانا بڑا چیلنج ہوگا ، وہیں اپوزیشن پارٹیاں اجلاس میں کسان ، بےروزگاری ، سیکولرزم ، ای وی ایم جیے اہم مساٸل پر حکومت کو گھیرنے کے لۓ پوری طرح سے تیار ہے
----------------------------------------
 لٗو کے قہرسے 72 کی موت

 بہار میں اس وقت شدید گرمی پڑرہی ہے راجدھانی پٹنہ میں گرمی نے کٸ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، سنیچر کو درجہ حرارت 46 ڈگری تقریبا پہونچ گیا ، لو کی شدید گرمی اور لوکی مگدھ ڈویژن سے میں اب تک 72 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ، اورنگ آباد ضلع میں 34 ، گیا میں 25 اور نوادہ میں 13 لوگوں کی موت ہوچکی ہے
---------------------------------------
حج کمیٹی میں سود کی رقم خرچ ہوتی ہے
______ جمال صدیقی کاالزام

مہارشٹرا حج کمیٹی کے چیٸرمین جمال صدیقی نے الزام عاٸد کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کی خدمات کے لۓ جو رقم خرچ ہوتی ہے وہ سود سے حاصل ہوتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس ضمن فوری کارواٸ کی جاۓ اور اس پابندی لگاٸ جاۓ
----------------------------------------
 سڑک حادثہ میں 6 افراد کی موت

 اترپردیش کے ضلع متھرا کے بلدیو علاقہ میں اتوار کو یمنا ایکسپریس وے پر کار اور ٹرک کی زبردست ٹکر ہوگٸ جس سے 6 افراد کی موت جبکہ تین شدید طور پر زخمی بھی ہوگۓ ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
----------------------------------------
آٸل تیل ٹینکروں پر حملے میں ایران کاہاتھ
___________________
 سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیج عمان میں آٸل ٹینکروں پر حملوں کا الزام ایران پر عاٸد کیا ہے ، انہوں نے  ان حملوں کے پیچھے ایرانی حکومت کا ہاتھ بتایا ہے