Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 2, 2019

یو نو کیش۔۔( yono cash)۔ایک ایسی سہولیت کی آپ بغیر کارڈ کے اےٹی ایم سے پیسے نکال سکتے ہیں۔!!!

ممبئی ۔16 مارچ ( صدائے وقت )۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اب اے ٹی ایم سے کارڈ کے بغیر بھی رقم نکال سکتے ہیں یہ سہولت اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) نے شروع کی ہے اسمارٹ فون پر بینک کے کھاتہ داروں کو YONO CASH ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہوگا ۔اس ایپ کے ذریعہ کھاتہ دار اے ٹی ایم مشین سے بغیر کارڈ استعمال کئے رقم نکال سکتے ہیں یونو کیش کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے 6 نمبر والے کیش پن کو درج کرنا ہوگا ۔اسی کی بنیاد پر رقم نکالی جاسکتی ہے 

فون سے رقم نکالنے کی درخواست داخل کرنے کے بعد رجسٹرڈ موبائل نمبر پر 6 ہندسوں والا ریفرنس نمبر مسیج کے ذریعہ حاصل ہوگا ۔اس کو قریب میں واقع اے ٹی ایم مشین میں درج کرتے ہوئے رقم حاصل کرسکتے ہیں ایس بی آئی نے ملک بھر میں 16500 اے ٹی ایم مشینوں میں یونو کیش کی سہولت فراہم کی ہے
بہ شکریہ اردو لیکس۔