Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 30, 2019

جونپور۔۔نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ، أبرو ریزی کی کوشش، وٕڈیو واٸرل۔ملزم گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع کے ظفرآباد تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں نابالغ کے ساتھ گاؤں کے ہی ایک نوجوان کے زریعے چھیڑخانی کرتے ہوئے آبروریزی کرنے کی کوشش کا ویڈیو وائرل ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی پورا پولیس عملہ سرگرم ہو گیا اورمعاملے کی تصدتق کراتے ہوئے
ملزم کی تلاش شروع کر دیا۔آناً فاناً میں متاثرہ کو لیکر اہل خانہ مقامی تھانے پر پہنچ کر شکایت درج کرائی۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔
اتوار کی صبح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوا جس میں ایک نوجوان سنسان مقام پر ایک نابالغ کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے ہوے آبروریزی کی کوشش کررہا تھا جبکہ اس کا ساتھی ویڈیو بنانے میں مصروف تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ ضلع کا ہونے پر پولیس عملہ سرگرم ہو گیا۔ادھر معاملے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کو لیکر اہل خانہ مقامی تھانے پر پہنچ گئے اور تحریر دیکر الزام لگایا کہ گزشتہ روز وہ سنسان مقام پر کسی کام سے گئی تھی جہاں گاؤں کے ہی ایک نوجوان نے اسے روک کر بدسلوکی کرتے ہوئے مارپیٹ کر زبردستی آبروریزی کی کوشش کرنے لگا جبکہ اس کے ساتھی نے ویڈیو بنا لیا۔پولیس نے معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر دبش دیکر گرفتارکر لیا۔