Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

اتر پردیش۔۔۔یوگی حکومت نے اسمبلی میں پیش کیا 13594 کروڑ کا عبوری بجٹ۔

لکھنٶ ۔۔اتر پردیش۔صداٸے وقت۔۔نماٸندہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتر پردیش کی یوگی سرکار نے رواں مالی سال کے لٸیے 13594 روپیہ کا عبوری بجٹ دونوں ایوانوں میں پیش کیا۔اس بجٹ میں شہروں کی ترقی،ایکسریس ویز ،نٸی پینشن اسکیم کے لٸیے خاص خیال رکھا گیا ہے۔عبوری بجٹ میں ریاست کے سات شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لٸیے اور دیگر شہروں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لٸیے 2100 کروڑ روپیہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایکپریس ویز میں بندیل کھنڈ ایکپریس وے کے لٸیے 1150 کروڑ،پوروانچل ایکسپریس وے کے لٸیے 850 کروڑ کا الاٹ منٹ کیا گیا ہے۔۔۔ایک نیا پروجیکٹ گنگا ایکپریس وے جو 295 کلومیٹر لمبا اٹاوہ سے چتر کوٹ تک کی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کے لٸیے 15 کروڑ روپیہ کا انتظام کیا گیا ہے۔
بجٹ میں ایودھیا اور وندھیاچل کو مذہبی ٹورسٹ پلیس کے طور پر ڈیولپمنٹ کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔اقلیتی غلبہ والے اضلاع میں  مدارس کی جدید کاری،صنعتی ٹریننگ اداروں،گورمنٹ ہاٸی اسکول و انٹر کالجوں کے قیام کے لٸیے 25 کروڑ روپیہ کی رقم الاٹ کی گٸی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی کی موجودگی میں جب ریاستی وزیر خزانہ راجیش اگروال نے عبوری بجٹ پیز کیا تو حزب اختلاف نے کافی ہنگامہ کیا۔
واضح ہوکہ یوگی سرکار نے گزشتہ 7 فروری کو جنرل بجٹ سال 2019/20 کے لٸے پیش کیا تھا۔عبوری بجٹ اسی وقت پیش کیا جاتا ہے جب جنرل بجٹ نا کافی ہو جاتا ہے۔