Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 10, 2019

گوا میں بھی کانگریس میں بغاوت۔۔۔۔15 میں سے 10 ایم ایل اے چھوڑی پارٹی۔۔۔۔۔۔بی جے پی میں شامل۔

صداٸے وقت/ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں کانگریس پارٹی کے اس وقت خراب دن چل رہے ہیں۔راہل گاندھی کے استعیٰ کے بعد پارٹی میں کوٸی قاٸد نہیں رہ گیا ہے۔پارٹی کے ایم ایل اے جگہ جگہ بغاوت کرکے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔
ابھی کرناٹک کا معاملہ چل ہی رہا ہے کہ گوا کانگریس میں بھی بغاوت پھوٹ پڑی ہے۔۔۔کانگریس کے 15 میں سے 10 ایم ایل اے نے بغاوت کرکے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں 
شامل ہوگٸے ہیں۔

گوا میں اس وقت بی جے پی کی سرکار ہے جبکہ کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر آٸی تھی مگر اکثریت میں نہ ہونے کیوجہ سے حکومت سازی نہیں کرسکی۔وہیں دوسرے نمبر کی پارٹی بی جے پی نے کٸی ایک چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت سازی کرلی اور کانگریس کو حزب اختلاف میں بیٹھنا پڑا۔
کانگریس حزب اختلاف کے لیڈر چندر کانت کاولیکر نے اپنے دس ساتھیوں کیساتھ اسمبلی اسپیکر سے مل کر اپنا استعفیٰ پیش کیا اور بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
گوا کے بی جے پی وزیر اعلی ہرمود ساونت نے اعلان کیا کہ دس کانگریس کے ایم ایل اے اپنی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوٸے ہیں۔کانگریس کے ١٥ میں سے ١٠ لوگوں کے شامل ہونے سے ان پر پارثی کو تبدیل کرنے کے خلاف قانون لاگو نہیں ہوگا کیونکہ یہ تعداد دو تہاٸی سے زیادہ ہے۔
40 سیٹوں والی گوا اسمبلی میں اب بی جے پی کی تعداد 27 ہوگٸی ہے۔