Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 24, 2019

رات کے اندھیرے میں جان پرکھیل کرہندوستانی فوج کے جوانوں نے بچائی سیلاب میں پھنسے 150 لوگوں کی جان۔

گوہاٹی /آسام/صداٸے وقت/ذراٸع۔
=========================
آسام اوربہارمیں سیلاب کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس دوران گزشتہ رات تیز بارش کے دوران آسام کے نلباری ضلع کے بلیتارا گاوں میں سیلاب کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا  اورلوگوں کےڈوبنےکےآثارنظرآنے لگے۔ لوگوں کے بچاوکام کےلئےتعینات ہندوستانی فوج کوجیسےہی اطلاع ملی، فوج فوراً لوگوں کے بچاو کےلئے چل پڑی۔ 

ہندوستانی فوج نےیہاں پہنچ کر150 لوگوں کوسیلاب کے پانی میں ڈوبنےسےبچایا۔ ان لوگوں میں 60 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ہندوستانی فوج کے جوان اس بچاومہم کےدوران چھوٹے بچوں کوخود اپنی گود میں لے کر سیلاب سے نکالتے نظرآئے۔ وہیں خواتین اورمرد گھرسے ضروری سامان وغیرہ پالیتھین میں لےکرجاتےنظرآئے۔ ہندوستانی فوج نےاپنے جذبےکی مثال قائم کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں سیلاب کے پانی کے درمیان بھیگتے ہوئے لوگوں کوبچاتے رہے۔