Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

اعظم گڑھ۔جمیعتہ علمإ کی قیادت میں سرکردہ مسلمانوں کے ایک وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقات۔۔عید الاضحیٰ کے موقع پر ماحول سازگار رکھنے کے تعلق سے پیش کیا میمورنڈم

اعظم گڑھ۔اتر ہردیش۔۔صداٸے وقت۔۔۔نماٸندہ۔۔۔٢٩ جولاٸی ٢٠١٩۔
=========================
جمعیۃ علماء اعظم گڑھ کے ذمہ دار و علاقے کی سرکردہ شخصیات نیز علاقے کے نیتا اور سماجی کارکن وغیرہ نے ضلع ادھیکاری اعظم گڑھ کو عید الاالضحی کے پیش نظر ایک میمورنڈم سونپا جس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری اور اسکی قربانی کے تعلق سے بات چیت ہوئی پچھلے سال کی طرح امسال بھی ماحول سازگار رہنے نیز  شر پسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھنے کی ہداہت جاری کی جاٸے تاکہ ماحول خراب نا ہو ڈی ایم اعظم گڑھ نے بھر پور ساتھ دینے ہر ممکن ماحول کو زہر آلود سے پاک رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے

وفد میں جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مفتی اشفاق  اعظمی
مفتی یاسر صاحب صدر جمعیۃ علماء اعظم گڑھ
  مولانا شاہد القاسمی  جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اعظم گڑھ
مولانا ابو الخیر  جمعیۃ علماء حلقہ پھول پور و خازن جمعیۃ علماء اعظم گڑھ
حافظ ساجد سکرٹری جمعیۃ علماء حلقہ محمد پور بندرا بازار
مولانا عتیق الرحمن اصلاحی مہتمم جامعۃ الطیبات طوی
سابق وزیر أتر پردیش وسیم احمد
جناب عالم بدیع رکن اسمبلی حلقہ نظام آباد
جناب لئیق  صاحب پردھان شیرواں وغیرہ موجود تھے۔
رہورٹ۔۔
مسعود اعظمی خادم جمعیۃ علماء یونٹ سرائے میر