Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 8, 2019

جماعت اسلامی کے فکری ترجمان سہ روزہ دعوت کے بند کٸیے جانے پر تبصرہ۔

.
               زبیر خان سعیدی کے قلم سے
صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اسلامی ہند کے فکری ترجمان 'سہ روزہ دعوت' کے بند کیے جانے کی خبر سوشل میڈیا سے ملی،
اطلاع عام پر مبنی اس عکس کو لیکر پچھلے دو چار گھنٹے سے خوب چہ می گوئیاں ہو رہی ہیں، افسوس ناک ہے کہ لوگ ہر قسم کے تبصرے دل کھول کر کر رہے ہیں
بتادوں کہ؛
جماعت اسلامی ہند، بھارت کے مسلمانوں کی سب سے منظم اور فعّال تحریک ہے، جس کا اعتراف دشمن بھی کرتے ہیں، سہ روزہ دعوت جماعت اسلامی ہند کا ایک فکری ترجمان ہے، جس کی حیثیت سے کسی جماعت والے کو انکار نہیں ہو سکتا ہے-
میرے والد محترم 1954 سے رکنِ جماعت اسلامی ہند ہیں، والدہ بھی رکنِ جماعت اسلامی ہند ہیں، اس واسطے سے میں نے اپنے بچپن میں اخباری مطالعے کے سلسلے میں سب سے پہلے 'سہ روزہ دعوت' سے ہی زندگی کی شروعات کی تھی، سہ روزہ دعوت سے میری محبت عشق کی حد تک ہے-
مجھے افسوس اس بات کا زیادہ ہے کہ اس کے بند کئے جانے کی خبر اس انداز میں موضوع بحث بن رہی ہے
اس اطلاع عام کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نوٹس کی شکل میں دعوت کے  آفس میں چسپاں ہے

اس اطلاع عام میں تکنیکی اعتبار سے تین بڑی خامیاں ہیں
نمبر ایک، اس میں یہ ذکر کیا ہی نہیں گیا ہے کہ سہ روزہ کی جگہ پر اب دعوت ویکلی اخبار کی شکل میں شائع ہوا کرے گا
نمبر دو، موجود عملے کو ہٹانے کے لیے لفظ مالی خسارے کا جو حیلہ بنایا گیا ہے وہ غیر دستوری ہے-
سوئم، دعوت اسٹاف کی برسوں پرانی رفاقت کو ختم کرنے کا اشارہ بھی اس پبلک نوٹس میں کیا گیا ہے
▪️ اگر اس نوٹس کو رات کے اندھیرے میں پبلک پلیس پر چسپاں کرنے کے بجائے جملہ اسٹاف کو دستی یا میل کی شکل میں دیا گیا ہوتا تو سوشل میڈیا پر یہ جگ ہنسائی کا باعث نہیں بنتا-
اس کے علاوہ اس کا مضمون اگر یہ ہوتا کہ
شوری نے بالاتفاق یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سہ روزہ دعوت، ہفت روزہ ہونے جا رہا ہے اور اس کے لئے کام کر رہے عملے میں سے کچھ لوگوں کو کو ان کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے کسی اور مناسب ادارے سے وابستہ کیا جائے گا یا کچھ لوگوں سے معذرت کر لی جائے گی تو اتنا بڑا طوفان کھڑا نہیں ہوتا
واضح رہے کہ دعوت ٹرسٹ کے تحت سہ روزہ دعوت، زندگی نو، کانتی ویکلی اور کانتی ماہانہ گزشتہ پچاس سال سے زائد عرصے سے مسلسل شائع ہورہے ہیں اور ان اشاعتوں کی دعوتی اہمیت بھی مسلّم ہے
ماضی میں بھی دعوت کے ساتھ کچھ تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں
جیسے ابتدا میں وہ ویکلی تھا، پھر روزنامہ بنایا گیا اور پھر اسے سہ روزہ کیا گیا
لیکن سہ روزہ دعوت نے جو شہرت حاصل کی وہ روزنامہ یا ہفت روزہ نے حاصل نہیں کر پائی تھی
مصدقہ اطلاعات سے موصول اس خبر کے بارے میں اتنا معلوم چلا ہے کہ خبر لگ بھگ درست ہے
اطلاع عام میں سکریٹری دعوت ٹرسٹ کا ای میل ایڈریس بھی موجود ہے جس پر جاکر ان سے اس سلسلے میں گفت و شنید کی جا سکتی ہے

جہاں تک بات مالی خسارے کی ہے تو یہ خسارہ اول روز سے ہے، لیکن فکری ترجمان ہونے کی وجہ سے اور اس کو ہر حال میں جاری رکھنے کے لیے جماعت نے ہمیشہ اس اضافی بوجھ کو برداشت کیا ہے
میں بس خیر کی دعا کے ساتھ اپنی بات مکمل کروں گا کہ واقعی اگر یہ خبر صد فیصد درست ہے تو کارکنان کے ساتھ اللہ رب العزت خیر کا معاملہ فرمائے، ان کی اب تک کی گئی مساعی کو قبول فرمائے اور مستقبل میں بھی ان سے دعوتی اور تعمیری کام لیتا رہے
زبـــــــــــیر سعیدی العمری 