Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ پر اعظم خان نے مانگ لی معافی۔


لوک سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھی بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے معافی مانگ لی ہے ۔
صداٸے وقت/نماٸندہ/ذراٸع۔
=========================
: لوک سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھی بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے معافی مانگ لی ہے ۔ پیر کو اسپیکر سے ملاقات کے بعد اعظم خان نے ایوان میں سب سے سامنے رما دیوی سے معافی مانگی ۔ حالانکہ اعظم خان کے معافی مانگنے کے بعد بھی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی ناراض اور غیر مطمئن نظر آئیں 

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اعظم خان نے لوک سبھا اسپیکر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈم چیئر کے تئیں میرا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا اور نہ ہوسکتا ہے ۔ میں ٩ بار ممبر اسمبلی رہ چکا ہوں وزیر  رہ چکا ہوں راجیہ سبھا ممبر رہ چکا ہوں۔۔میں ہادس کے وقا کو اچھی طرح جانتا ہوں۔۔میری تقریر اور رویہ کو پورا ایوان جانتا ہے ، اس کے باوجود بھی اگر ایسا لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کیلئے معافی چاہتا ہوں
ادھر اعظم کی معافی پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے رما دیوی نے کہا کہ ان کا ایسا ہی رویہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے پہلی مرتبہ ایسا نہیں بولا ، یہ ان کی عادت میں شمار ہے ۔ ایوان میں انہوں نے میرے لئے جو بولا ، اس سے پورے ہندوستان کو تکلیف پہنچی ہے ، کیونکہ یہ باہر بھی ایسا ہی بولتے رہتے ہیں ۔ اعظم خان کو اپنی عادت سدھارنی ہوگی ۔ رما دیوی نے کہا کہ میں ایوان کی سینئر ممبر ہوں ، میں جد وجہد سے اٹھ کر ، لوگوں کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں ، اس طرح کا رویہ میں ہمیں برداشت نہیں ہے