Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 15, 2019

دو موٹر ساٸیکل سوار بولیرو کی زد میں أکر شدید زخمی۔۔۔۔حالت نازک۔

جون پور۔۔اتر پردیش(۔نماٸندہ).
.....................................................
کھٹہن تھانہ حلقہ کے گوسائی پور نہر کے قریب بلیرو کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ تھانہ حلقہ کے شیرپور گاؤں رہائشی پردیپ چوہان 30ولد رام دھاری اور شربھ چوہان 27ولد رام کرپال گزشتہ شب موٹرسائیکل سے کسی کام کے سلسلے سے پلکچھا بازار گئے ہوئے تھے۔کام ختم ہونے کے بعد دونوں واپس لوٹ رہے تھے کہ مذکورہ نہر کے قریب تیز رفطار کی وجہ سے بلیرو کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔