Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 18, 2019

جمو کشمیر میں ایک بار پھر سختی۔۔۔۔موباٸل و انٹرنیٹ خدمات دوبارہ معطل۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع۔17 اگست 2019.
ریاست جمو و کشمیر میں ایک بار پھر سے سختی کر دی گٸی ہے ۔ساتھ ہی موباٸل و انٹر نیٹ 2 جی کی خدمات بروز سنیچر بحال کی گٸیں تھیں وہ آج بروز اتوار دوبارہ معطل کر دی گٸی ہیں۔

سرینگر پولیس ذراٸع کے مطابق افواہوں کے پھیلنے کے ڈر سے ایسا کیا گیا ہے۔2 جی کی خدمات بحال ہونے سے افواہ بہت پھیل رہی تھی۔
واضح ہو کہ جمو کشمیر ریاست کی تشکیل نو اور آرٹیکل 370 کی منسوخی سے ایک روز قبل ریاست کی سبھی ٹیلیفون و انٹر نیٹ کی خدمات کو بند کردیا گیا تھا۔حالات کو نارمل ہوتے دیکھ حکام نے وادی میں 2 جی انٹرنیٹ و موباٸل خدمات کو بحال کردیا گیا تھا ۔۔مگر آج بروز اتوار ایک بار پھر امن و امان قاٸم رکھنے اور افواہوں پر لگام دینے کے لٸیے ان خدمات کو پھر سے بند کردیا گیا ہے۔تاہم لینڈ لاٸن فون کی خدمات بحال ہیں۔