Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 2, 2019

جونپور۔۔۔اڈھاک اساتذہ کا انوکھا احتجاج۔۔۔۔۔۔کٹورا لے کر مانگی بھیک۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنخواہ دائیگی کی مانگ کو لیکر گزشتہ 18جولائی سے دھرنہ مظاہرہ کر رہے ایڈہاک اساتذہ نے جمعہ کے روز ہاتھوں میں کٹورا لیکر بھیک مانگ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ اس دوران جہاں لوگوں نے اساتذہ کے کٹورے میں پیسہ ڈالا وہیں اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ فاقہ کشی کے دہانے پر آجائیں گے۔
 
اس سے قبل ڈی آئی اوایس دفتر کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرنے والے ایڈہاک اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے مورچہ کے ضلع صدر تلک راج سنگھ نے کہا  کہ ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر برجیش مشرا سمیت کسی بھی متعلقہ افسر کی توجہ اساتذہ کی تکلیف پر نہیں جا رہی ہے۔ اساتذہ کا مسلسل 14 روز سے دھرنہ مظاہرہ جاری ہے باوجود اس کے ان کے مسائل سننے کے بجائے محکمہ کے لوگ اسے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تالا بندی سے شروع ہوا یہ مظاہرہ بھوک ہڑتال اور بھیک مانگنے تک پہنچ گیا لیکن انتظامیہ کی توجہ ابھی تک اساتذہ کے مسائل پر نہیں آئی۔ اس موقع پر مہیندر پرتاپ سنگھ، رتناکر سنگھ، نیرج شکلا، آشیش مشرا، پرشانت سنگھ، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، ڈاکٹر گجادھر رائے، ومل سنگھ،راجندر سنگھ، امان شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادوویندر سنگھ، نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا، پرشانت سنگھ، منوج یادو، ارون سنگھ، وکاس اوجھا، منگلیش پانڈے، ومل موریہ، اجیت سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریہ سمیت تمام ایڈہاک اساتذہ موجود رہے۔