Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 10, 2019

1965 کی بھارت پاک جنگ کے ہیرو ”ویرعبد الحمید “کا یوم شہادت آج ١٠ ستمبر۔


 *صابر اسماعیل احیائی* خالدبن ولید پبلک اسکول محمد پور/صداٸے وقت بذریعہ عبد الرحیم صدیقی۔
=========================
1965 میں پاکستانی افواج کادانت کھٹا کرنے والے" *ویرعبد الحمید*" یکم جولائی 1933 کو صوبہ اترپردیش،(بھارت)ضلع غازی پور کےدھرم پور گاؤں میں پیدا ہوئے،بہادر عبد الحمید ایک پہلوان تھے،جو داءو پیچ، لاٹھی چلانا اور نشانےبازی میں ماہر تھے۔وہ 1954 میں 21 سال کی عمر میں فوج میں بھرتی ہوئے اور 27 دسمبر 1954 کو گرینیڈیئرز انفنٹری رجمنٹ میں شامل ہوگئے۔عبدالحمید کو جو جموں و کشمیر میں تعینات تھے،ایک پاکستانی دہشت گرد ڈاکو عنایت علی کو پکڑنے کے بعد ترقی دی گئی تھی۔
مضمون نگار

   9/ستمبر 1965 کی رات کو جب پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو بھارتی فوج کے جوان اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوگئے،ویر عبد الحمید پنجاب کے ضلع ترن تارن،کھیم کرن سیکٹر میں فوج کی فرنٹ لائن میں تعینات تھے،پاکستان نے " *امریکن پیٹن ٹینکس*" کے ساتھ "کھیم کرن" سیکٹر کے "اصل اُتاڑ" گاؤں پر حملہ کردیا ۔
ہندوستانی فوجیوں کے پاس نہ تو ٹینک تھے نہ ہی بڑے ہتھیار لیکن ان میں وطن عزیز کی تحفظ کے لئے لڑتے ہوئے شہید ہونے کی تمنا تھی۔
    چنانچہ ہندوستانی فوجی اپنے عام " *تھری ناٹ تھری رائفلز" اور ایل۔ایم۔ایم۔جی۔سے پاکستانی پیٹن ٹینکوں کا سامنا کرنےلگے،حولدار ویر عبدالحمید کے پاس " گن ماءن ٹیڈ جیپ " تھی جو "پیٹن ٹینکوں" کے سامنے کھلونا کےمترادف تھی*۔
ویر عبد الحمید اپنی جیپ پر بیٹھے ہوئے اپنی بندوق سے ایک ایک کرکے دھماکے کرنے لگے انہوں نے پیٹن ٹینکوں کے کمزور حصہ کا درست نشانہ بنایاانہیں یہ کرتے دیکھ کردوسرے فوجی کے بھی حوصلہ بلند ہوگئے *پاک فوج میں بھگدڑ مچ گئی۔ویر عبد الحمید نے اپنی "گن ماءن ٹیڈ جیپ" سے سات "پاکستانی پیٹن ٹینکوں" کو تباہ کردیئے*۔
ہندوستان کا "اصل اتاڑ گاؤں "پاکستانی پیٹن ٹینکوں" کا قبرستان بن گیا، فرار ہونے والے پاکستانیوں کا پیچھا کرنے کے دوران ایک گولہ "ویر عبدالحمید" کی جیپ پر گرجانےسے وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے اور اگلے ہی دن 9 ستمبر کو شہید ہوگئے،10/ ستمبر کو ان کی شہادت  کا سرکاری اعلان کیا گیا۔
انہیں پاک بھارت جنگ میں غیر معمولی شراکت کے لئے بہادری کاسب سےبڑا تمغہ مہاویر چکر اور پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔ہندوستانی محکمہ ڈاک نے ان پر ڈاک 
ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔

10/09/2019